உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی 21 اپریل کو لال قلعہ سے ملک کو کریں گے خطاب، سکھ گرو تیغ بہادر کے 400ویں پرکاش پرو پر ہوگا خطاب

    وزیر اعظم مودی 21 اپریل کو لال قلعہ سے ملک کو کریں گے خطاب

    وزیر اعظم مودی 21 اپریل کو لال قلعہ سے ملک کو کریں گے خطاب

    وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) 21 اپریل کو سکھ گرو تیغ بہادر کے 400ویں پرکاش پرو کے موقع پر لال قلعہ (Red Fort) سے ملک سے خطاب کریں گے۔ یہ جانکاری پیر کے روز مرکزی وزارت ثقافت نے دی۔ اس مقع پر وزیر اعطم مودی سکھ گرو تیغ بہادر کے 400ویں پرکاش پرو پر ایک خصوصی سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) 21 اپریل کو سکھ گرو تیغ بہادر کے 400ویں پرکاش پرو کے موقع پر لال قلعہ (Red Fort) سے ملک سے خطاب کریں گے۔ یہ جانکاری پیر کے روز مرکزی وزارت ثقافت نے دی۔ اس مقع پر وزیر اعطم مودی سکھ گرو تیغ بہادر کے 400ویں پرکاش پرو پر ایک خصوصی سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ وزارت نے کہا کہ اس موقع پر 400 راگی (سکھ سنگیت کار) ‘لفظ کیرتن‘ کا گائن کریں گے۔ اس پروگرام کا انعقاد وزارت ثقافت کے ذریعہ دہلی سکھ گرودوارہ منیجنگ کمیٹی کے تعاون سے کیا جائے گا۔

      وزارت نے کہا کہ اس پروگرام میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ملک اور دنیا کی کئی نامور ہستیاں شامل ہوں گی۔ سکھ گرو تیغ بہادر کے 400ویں پرکاش پرو کے موقع پر اس پروگرام کا انعقاد ‘آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت کیا جارہا ہے۔ گزشتہ سال بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے نویں سکھ گرو تیغ بہادر کے پرکاش پرو (جنم اتسو) پر دہلی واقع شیش گنج گرودوارہ پہنچے اور پیشانی ٹیک کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

      نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا، آج گرودوارہ شیش گنج صاحب میں میں نے دعا کی۔ گرو تیغ بہادر جی کی زندگی،  نظریات اور عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ وزیراعظم مودی نے اپنی کچھ تصویریں بھی ٹوٹٹ کی تھیں۔ وزیر اعظم  دفتر کے ذرائع کے مطابق، مودی جب گرودوارہ گئے تو عام لوگوں کی سہولت کے پیش نظر سڑکوں پر پولیس کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی بیریکیٹ لگائے گئے تھے۔

      واضح رہے کہ مرکزی حکومت ن پہلے سے ہی گرو تیغ بہادر کے 400ویں پرکاش پرو کو دھوم دھام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کی صدارت میں تشکیل کی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی گزشتہ دنوں ایک میٹنگ بھی ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ گرو تیغ بہادر کے 400ویں پرکاش پرو کا موقع ایک قومی فریضہ ہے۔اس سے قبل وزیر اعطم مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا، گرو تیغ بہادر کے 400ویں پرکاش پرو کے خصوصی موقع پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ پچھڑوں کی خدمت کرنے کی کوششوں اور اپنی ہمت کے لئے دنیا بھر میں ان کا احترام ہے۔ انہوں نے نا انصافی اور ظلم کے خلاف جھکنے سے انکار کردیا تھا۔ ان کی عظیم قربانی کئی لوگوں کو مضبوطی اور ترغیب دیتا ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: