ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Coronavirus:پی ایم مودی آج وزرائےاعلیٰ کے ساتھ کریں گےبات چیت،نئی پابندیاں عائد کرنے پرہوگاغور

PM Modi to discuss with CMs: وزیر اعظم اور ریاستوں کے وزیر اعلیٰ کےدرمیان یہ اہم اجلاس آج دوپہر 12:30 بجے شروع ہوگا۔ کہا جارہا ہے کہ اس دوران وزیر اعظم ریاستوں میں ویکسی نیشن پروگرام اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

  • Share this:
Coronavirus:پی ایم مودی آج وزرائےاعلیٰ کے ساتھ کریں گےبات چیت،نئی پابندیاں عائد کرنے پرہوگاغور
وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi)

Coronavirus Cases in India:مہاراشٹرا (Maharashtra) کے بعد ، ملک کی دیگر کئی ریاستوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال مزیدابتر ہوتی جارہی ہے۔انہیں حالات کے پیش نظر ، وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) آج ورچوئل میڈیم کے ذریعہ ریاستوں کے وزرائے اعلی ٰسے تبادلہ خیال کریں گے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اس میٹنگ میں ملک کی کئی ریاستوں میں پابندیوں عائد کیے جانے کے متعلق کوئی بڑا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، کچھ ریاستوں میں حکومتوں نے بڑے شہروں میں نائٹ کرفیو (Night Curfew)نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پہلے وزیراعظم مودی نے ویکسین پروگرام شروع ہونے سے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی تھی۔


وزیر اعظم اور ریاستوں کے وزیر اعلیٰ کےدرمیان یہ اہم اجلاس آج دوپہر 12:30 بجے شروع ہوگا۔ کہا جارہا ہے کہ اس دوران وزیر اعظم ریاستوں میں ویکسی نیشن پروگرام اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ مرحلہ وار طریقے سے چلائے جانے والے ویکسین پروگرام کے اگلے مرحلے میں زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین دینے پر غور کیاجائیگا ۔


ویکسی نیشن پروگرام کی فائل فوٹو
ویکسی نیشن پروگرام کی فائل فوٹو


مہاراشٹر کی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ مہاراشٹرکورونا وائرس وباء کی دوسری لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ، مرکزی سکریٹری صحت راجیش بھوشن نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو بھی ایک خط لکھا ہے۔ پچھلے ہفتے مرکز کی ٹیم نے مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیاتھا۔ اس ٹیم سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر ، سکریٹری نے ریاستی حکومت کو ایک خط لکھاتھا۔ مرکز نے ریاست میں احتیاطی تدابیر کے غفلت اور کمزور نظام کی نشاندہی کی تھی۔

منگل کے روز مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 17 ہزار سے زیادہ نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔ ایسی صورتحال میں ، بی ایم سی نے اپنے دائرہ اختیار میں اساتذہ اور اسکول کے عملے کو گھر سے کام کرنے کو کہا ہے۔ بی ایم سی نے کہا ہے کہ 17 مارچ یعنی بدھ سے 50 فیصد حاضری کے قواعد کو نافذ کیا جارہاہے۔ ریاست میں مریضوں کی تعداد 23 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ وہیں اب تک اس وبا ءمیں تقریباً 53ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مختلف ریاستوں میں عائد کی گئی پابندیاں

مہاراشٹرا کے علاوہ کئی دوسری ریاستوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے بعد پابندیاں عائد کی گئی ہے۔ گجرات کے احمد آباد ، سورت ، وڈوڈرا اور راجکوٹ میں نائٹ کرفیو میں 2 گھنٹے کی توسیع کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش کے 10 شہروں میں رات 10 بجے کے بعد دکانیں بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ان شہروں میں جبل پور ، گوالیار ، اُجین ، رتلم ، چھندواڑہ ، برہان پور ، بیتول اور خارگن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کے دارالحکومت بھوپال اور اندور میں نائٹ کرفیو کا اعلان ک
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 17, 2021 08:04 AM IST