ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعظم مودی آج برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے ساتھ کریں گے ورچوئل میٹنگ

وزیراعظم نریندر مودی (Narendra Modi) منگل کو اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن (Boris Johnson) کے ساتھ ایک ورچوئل سربراہی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ جانسن گذشتہ ماہ کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کرنے والے تھے۔ لیکن اس دورے کو کورونا وائرس کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا۔

  • Share this:
وزیراعظم مودی آج برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے ساتھ کریں گے ورچوئل میٹنگ
فائل فوٹو

وزیراعظم نریندر مودی (Narendra Modi) آج کو اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن (Boris Johnson) کے ساتھ ایک ورچوئل سربراہی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ اس دوران دونوں رہنما وسیع تر باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے 10 سالہ روڈ میپ کی نقاب کشائی کریں گے۔اس سمت کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے کہا کہ یہ کثیر الجہتی اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا ایک اہم موقع ہوگا۔


ایم ای اے نے کہا کہ ’’یہ سمت کے دوران ایک جامع روڈ میپ 2030 کا آغاز کیا جائے گا، جو اگلے دہائی کے دوران پانچ اہم شعبہ جات میں ہندوستان اور برطانیہ کے تعاون کو مزید وسعت دینے کی راہ ہموار کرے گا۔ جس میں عوامی تعلقات، تجارت اور خوشحالی، دفاع اور سلامتی، آب و ہوا اور صحت کی دیکھ بھال شامل ہے۔



جانسن گذشتہ ماہ کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کرنے والے تھے۔ لیکن اس دورے کو کورونا وائرس کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا۔ ایم ای اے نے کہا کہ ’’ہندوستان اور برطانیہ 2004 سے اسٹراٹیجک پارٹنرشپ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ متنوع شعبہ جات میں باقاعدگی سے اعلی سطحی تبادلے پر زور دیا گیا ہے‘‘۔

اس بیان میں کہا گیا کہ ’’یہ سربراہی اجلاس ہمارے کثیر الجہتی اسٹریٹجک تعلقات کو بہتر بنانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ وبائی بیماری سے لڑنے کی کوششیں کے لیے ایک اہم موقع ہوگا‘‘۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 04, 2021 08:20 AM IST