உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    قومی کھیلوں کا وزیراعظم مودی آج کریں گے آغاز،36 کھیلوں کا ہورہا ہے انعقاد

    قومی کھیلوں کا وزیراعظم مودی آج کریں گے آغاز،36 کھیلوں کا ہورہا ہے انعقاد

    قومی کھیلوں کا وزیراعظم مودی آج کریں گے آغاز،36 کھیلوں کا ہورہا ہے انعقاد

    گجرات میں پہلی بار قومی کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دراصل یہ کھیل گوا میں ہونے تھے اور لگاتار التوا کا شکار ہورہے تھے، لیکن گجرات حکومت نے صرف تین ماہ کے اندر ان کھیلوں کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کی، جو اب پوری ہو رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat, India
    • Share this:
      وزیراعظم نریندر مودی 30-29 ستمبر کو گجرات دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ سورت، بھاو نگر، احمدآباد اور امباجی میں تقریباً 29 ہزار کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پی ایم مودی نئی براڈ گیج لائن کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے تیرتھ یاتریوں کو امباجی کی یاترا کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی بھاو نگر میں دنیا کے پہلے سی این جی ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور گجرات میں پہلی مرتبہ 36ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔

      36ویں قومی کھیلوں کا آغاز
      36ویں قومی کھیلوں کا آغاز جمعرات کو ملک کے سب سے بڑے احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔ کھیلوں کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی رنگارنگ تقریب کے ذریعے کریں گے۔ اس دوران پی ایم کھیلوں میں حصہ لینے آرہے ملک کے 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے 15 ہزار کھلاڑیوں، کوچ اور دیگر ذمہ داروں سے خطاب کریں گے۔

      اس تقریب کے دوران مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر اور گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل بھی موجود رہیں گے۔ سات سال بعد منعقد ہورہے یہ کھیل 12 اکتوبر تک گجرات کے چھ شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      آر ایس ایس پر سب سے پہلے پابندی لگائی جائے، سی پی آئی (ایم) کا مطالبہ

      یہ بھی پڑھیں:
      جھارکھنڈ میں پھر موب لنچنگ: مسلم نوجوان شہباز انصاری کا پیٹ پیٹ کر قتل

      36 کھیلوں کا ہونا ہے انعقاد
      گجرات میں پہلی بار قومی کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دراصل یہ کھیل گوا میں ہونے تھے اور لگاتار التوا کا شکار ہورہے تھے، لیکن گجرات حکومت نے صرف تین ماہ کے اندر ان کھیلوں کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کی، جو اب پوری ہو رہی ہے۔ یہ کھیل احمد آباد، گاندھی نگر، سورت، راجکوٹ، بھاو نگر اور وڈودرا میں منعقد ہوں گے۔ ان گیمز میں 36 اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ سائیکلنگ ایونٹ آئی جی ویلڈروم، دہلی میں منعقد ہونا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: