Bundelkhand Expressway:پی ایم مودی ہفتہ کو کریں گے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح، اب تیزی سے دوڑیں گی گاڑیاں
وزیر اعظم نریندر مودی
Bundelkhand Expressway: علاقے میں کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دے گا، جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کے لیے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
بندیل کھنڈ: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو اتر پردیش میں کنیکٹیوٹی کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، جالون ضلع کی اورائی تحصیل کے کتھیری گاؤں میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔
اس سمت میں ایک اہم کوشش 29 فروری 2020 کو وزیر اعظم کے ذریعہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنا تھا۔ پی ایم او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکسپریس وے پر کام 28 ماہ کے اندر مکمل ہو گیا ہے اور اب اس کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔ اتر پردیش ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (UPEIDA) کے زیراہتمام، تقریباً 14,850 کروڑ روپے کی لاگت سے 296 کلومیٹر چار لین والی ایکسپریس وے تعمیر کی گئی ہے اور بعد میں اسے چھ لین تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
یہ چترکوٹ ضلع میں بھرت کوپ کے قریب گونڈا گاؤں کے NH-35 سے اٹاوہ ضلع کے کودریل گاؤں تک پھیلا ہوا ہے، جہاں یہ آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے کے ساتھ مل جاتا ہے۔ یہ سات اضلاع سے گزرتا ہے جن میں چترکوٹ، باندہ، مہوبہ، حمیر پور، جالون، اوریا اور اٹاوہ شامل ہیں۔
علاقے میں کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دے گا، جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کے لیے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ پی ایم او نے کہا کہ ایکسپریس وے کے قریب باندہ اور جالون اضلاع میں صنعتی کوریڈور بنانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔
پی ایم مودی کی جانب سے افتتاح کیے جانے کے بعد بندل کھنڈ ایکسپریس وے پر ہفتہ سے گاڑیاں تیز رفتاری سے دوڑ پائیں گی۔ اب آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے سے بھی براہ راست رابطہ ہوجائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔