உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modiآج موہالی میں: کینسر اسپتال کی دیں گے سوغات،دوکلو میٹر کا ایریا سیل، دفعہ144لاگو

    PM Modi کا چنڈی گڑھ دورہ آج۔ (فائل فوٹو)

    PM Modi کا چنڈی گڑھ دورہ آج۔ (فائل فوٹو)

    اسمبلی انتخابات کے دوران سیکورٹی میں بڑی خامی کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا فیروز پور دورہ درمیان میں ہی چھوڑ کر دہلی واپس آنا پڑا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Chandigarh | Haryana | Punjab | New Delhi | Firozpur
    • Share this:
      چنڈی گڑھ: آج وزیر اعظم نریندر مودی(PM Modi) پنجاب کے لوگوں کو ہومی بھابھا کینسر اسپتال کی سوغات دیں گے۔ موہالی کے نیو چندی گڑھ میں پی ایم مودی بنائے گئے اس اسپتال کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ پنجاب کو کچھ اور تحائف بھی دے سکتے ہیں۔ فیروز پور واقعہ اور پنجاب میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہے۔

      کینسر سے لڑ رہے پنجاب کے مالوا خطے کے لیے یہ اسپتال ایک بڑی راحت ثابت ہو گا۔ اس کے علاوہ پنجاب کو وزیر اعظم کے دورہ سے دیگر اعلانات کی بھی توقع ہے۔ مودی تقریباً 1.15 بجے یہاں ہوائی اڈے پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ سڑک کے ذریعے اسپتال کے افتتاح کے لیے پہنچیں گے۔ ریاست کی تمام سیاسی پارٹیاں مطالبہ کر رہی ہیں کہ اس مرتبہ وزیر اعظم ریاست کے تمام زیر التوا منصوبوں کو بطور تحفہ ہری جھنڈی دیں۔

      اسمبلی انتخابات کے دوران سیکورٹی میں بڑی خامی کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا فیروز پور دورہ درمیان میں ہی چھوڑ کر دہلی واپس آنا پڑا تھا۔ اس وقت وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم پنجاب میں 42,750 کروڑ روپے کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ لیکن یہ معاملہ اب تک زیرالتوا رہا اور ریاست کے اہم ترقیاتی منصوبے وزیر اعظم کا انتظار کرتے رہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Gyanvapi Case: مسجد کمیٹی کا عدالت میں دعوی، گیانواپی مسجد وقف پراپرٹی ہے

      یہ بھی پڑھیں:
      Big News: دہلی ہائی کورٹ نے کہا : مسلم لا میں جوان لڑکی کو مرضی سے شادی کی اجازت

      بدھ کو وزیر اعظم مودی موہالی میں کینسر اسپتال اور ریسرچ سنٹر کے افتتاح کے ساتھ ہی پنجاب کے جن زیر التواء ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلان کی امید ظاہر کی جارہی ہے ان میں فیروز پور میں 490 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے 100 بستروں والا پی جی آئی سیٹلائٹ سینٹر، کپورتھلا اور ہوشیارپور میں تقریباً 325 کروڑ روپے کی لاگت سے 100 سیٹوں والے دو میڈیکل کالجوں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 1700 کروڑ روپے کی لاگت والے امرتسر-اونا کھنڈ کو فارلین کرنے، 410 کروڑ روپے کی موکیریاں-تلواڑہ ریل لائن کی نئی براڈ گیج لائن میں تبدیل کرنے کا منصوبہ زیر التوا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: