உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi in Gujarat: پی ایم مودی آج سامبرمتی ریور ایف او بی کا کریں گے افتتاح، کچچھ کا بھی کریں گے دورہ

    وزیراعظم مودی کا گجرات دورہ آج۔

    وزیراعظم مودی کا گجرات دورہ آج۔

    PM Modi in Gujarat: تین سو میٹر کا یہ پل سابرمتی ریورفرنٹ کے مشرقی اور مغربی سمتوں کو جوڑتا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم اتوار کو کچچھ کے انجر قصبے میں ویر بالک میموریل کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Ahmadabad (Ahmedabad) [Ahmedabad] | Gujarat | New Delhi | Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      PM Modi in Gujarat: وزیراعظم نریندر مودی آج ہفتہ کو گجرات کے سابرمتی میں ایک ریورفرنٹ فٹ اوور بریج کا افتتاح انجام دیں گے۔ احمدآباد کے مشہور سیاحتی مقام سابرمتی ریور فرنٹ نے بھی اپنا ایک دہائی مکمل کیا ہے۔ سیاحوں کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے یہاں ایلیس اور سردار پُل کے درمیان فٹ اوور بریج کے طور پر میں ایک نیا قابل توجہ چیز جوڑی گئی ہے۔ 300 میٹر کا یہ پل سابرمتی ریورفرنٹ کے مشرقی اور مغربی سمتوں کو جوڑتا ہے۔

      اس کے علاوہ وزیر اعظم اتوار کو کچچھ کے انجر قصبے میں ویر بالک میموریل کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ 26 جنوری 2001 کو آئے زلزلے میں کچچھ کے انجار قصبے میں ایک ریلی میں شرکت کے لیے 185 اسکولی بچے اور 20 اساتذہ ملبے تلے دب گئے تھے۔

      اس افسوسناک واقعے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ان کی یاد میں یہ یادگار بنایا گیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں جان گنوانے والے 100 خاندانوں کو افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      پانی میں ملاکر سونالی پھوگاٹ کو دیا گیا ڈرگس، 2 گھنٹے ٹوائلیٹ میں رکھا، CCTV سے کھلا راز

      یہ بھی پڑھیں:
      دیور کے عشق میں پاگل ہوئی بھابھی، اجاڑ لیا اپنا سہاگ، شوہرکاکیاMurder، ایسےکھلا خوفناک راز

      وزیراعظم کے دورے سے پہلے فرقہ وارنہ کشیدگی
      گجرات کے کچچھ ضلع میں پی ایم مودی کے دورے سے پہلے بھوج قصبے کے پاس مدھاپر گاوں میں جمعہ کی شام فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے مورچہ سنبھالتے ہوئے مقام واقعہ پر بڑا دستہ تعینات کردیا ہے۔ مدھاپر گاوں زلزلہ متاثرین کے لئے بنے ’سمرتی ون‘ یادگار سے صرف چار کلومیٹر دور ہے، جس کا افتتاح اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔

      پولیس نے بتایا کہ بھوج کے باہری علاقے مدھاپر کے رباری کمیونٹی کے لوگ پریش رباری نام کے ایک نوجوان کے قتل سے ناراض ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: