உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    National Logistics Policy: وزیراعظم مودی آج جاری کریں گے قومی لاجسٹکس پالیسی، مال ڈھلائی کی لاگت میں اب آئے گی کمی

    وزیراعظم مودی آج جاری کریں گے قومی لوجسٹک پالیسی

    وزیراعظم مودی آج جاری کریں گے قومی لوجسٹک پالیسی

    وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) کا آج یوم پیدائش ہے۔ وزیر اعظم مودی اپنے یوم پیدائش پر کئی پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی ہفتہ کے روز نیشنل لاجسٹکس پالیسی (National Logistics Policy) کے تحت ایک مجموعی ایکشن پلان جاری کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کا آج یوم پیدائش ہے۔ وزیر اعظم مودی اپنے یوم پیدائش پر کئی پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی ہفتہ کے روز نیشنل لاجسٹکس پالیسی (National Logistics Policy) کے تتحت ایک مجموعی ایکشن پلان جاری کریں گے۔ یہ پروگرام نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہوگا۔

      اس پروگرام کی زیادہ جانکاری دیتے ہوئے وزیر اعظم دفتر (PMO) نے بتایا کہ ایک قومی لاجسٹکس پالیسی (National Logistics Policy) کی ضرورت محسوس کی گئی ہے، کیونکہ ہندوستان میں دیگر دیگر توسیع شدہ معیشت کے موازنہ میں لاجسٹکس (رسد) تخمینہ زیادہ ہے۔

      از آف ڈوئنگ بزنس اور از آف لیونگ میں میں ہوا سدھار

      پی ایم او نے اپنے بیان میں کہا کہ گھریلو اور ایکسپورٹ دونوں بازاروں میں ہندوستانی سامانوں کی  مسابقت میں سدھار کے لئے ہندوستان میں لاجسٹکس کی تخمینہ کو کم کرنا لازمی ہے۔ کم لاجسٹک اخراجات معیشت کے مختلف شعبوں میں کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں، یہ ویلیو ایڈیشن اورانٹرپرینیورشپ کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ساتھ ہی پی ایم او نے کہا کہ حکومت نے سال 2014 سے ازآف ڈوئنگ بزنس اور از آف لیونگ دونوں میں سدھار پر کافی زور دیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ یہ پالیسی ہندوستانی اشیا کی مسابقت کو بہتر بنانے، اقتصادی ترقی کو بڑھانے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی کوشش ہے۔

      ہندوستان میں لاجسٹکس کاروبار 160 ارب ڈالر پر محیط

      واضح رہے کہ پورے ملک میں 10 ہزار سے زائد مصنوعات کے لاجسٹکس کاروبار (Logistics Business)  160 ارب ڈالر پر محیط ہے۔ اس شعبے میں 2.2 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس شعبے کی حالت بہتر ہونے سے بالواسطہ لاجسٹک لاگت میں 10 فیصد کمی آئے گی، جس سے برآمدات میں 5 سے 8 فیصد اضافہ ہوگا۔ وزارت کے مطابق، لاجسٹکس کا شعبہ کافی پیچیدہ ہے۔ اس میں 20 سے زیادہ سرکاری ایجنسیاں، 40 حصہ لینے والی سرکاری ایجنسیاں اور 37 ایکسپورٹ پروموشن کونسلز بھی شامل ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: