ہوم » نیوز » وطن نامہ

وزیر اعظم مودی آج کوڈ - 19 ویکسین مینوفیکچررز سے کریں بات چیت، 18 برس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لئے ویکسین پر ہوگا چرچہ

وزیراعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے منگل کو ویکسین بنانے والوں (Vaccine Manufacturers) کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ منگل کی شام 6 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی میٹنگ کے دوران محکمہ بائیوٹیکنالوجی (Department of Biotechnology) ایک پریزنٹیشن پیش کرے گا اور تمام شرکاء کے خیالات جاننے کی کوشش کرے گا۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی آج کوڈ - 19 ویکسین مینوفیکچررز سے کریں بات چیت، 18 برس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لئے ویکسین پر ہوگا چرچہ
وزیراعظم نریندرمودی کی فائل فوٹو

حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لئے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے خلاف ویکسی نیشن مہم چلانے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے منگل کو ویکسین بنانے والوں (Vaccine Manufacturers) کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ منگل کی شام 6 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی میٹنگ کے دوران محکمہ بائیوٹیکنالوجی (Department of Biotechnology) ایک پریزنٹیشن پیش کرے گا اور تمام شرکاء کے خیالات جاننے کی کوشش کرے گا۔جن لوگوں کی موجودگی کی توقع کی جا رہی ہے ان میں ہندوستان اور بیرون ملک سے ادویات تیار کرنے والے اہم اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ ان کمپنیوں سمیت جن کی ویکسین پہلے ہی حکومت ہند سے منظور ہوچکی ہیں۔ ان کے نمائندے بھی اس میٹنگ میں شریک ہوں گے۔


ہندوستان میں اب تک دو ویکسینیں - آکسفورڈ / آسٹرزینیکا (Oxford/Astrazeneca) کی کووی شیلڈ (COVISHIELD) ویکسین جو ہندوستان میں سیرم انسٹی ٹیوٹ (Serum Institute) تیار کررہی ہیں اور دوسری ویکسین بھارت بائیوٹیک (Bharat Biotech) کے ذریعہ دیسی طور پر تیار کردہ کوویکسن (COVAXIN) ہے۔ یہ دونوں ویکسین پڑے پیمانے پر استعمال کی جارہی ہے۔



اس دوان ایک اور تیسری روسی اسپوتنک وی (Sputnik V) کے کلیئرنس کے لیے منظوری مل چکی ہیں۔ جسے ہندوستان میں درآمد اور فروخت کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز (Dr Reddy's Laboratories) کو ہندوستانی ڈرگ ریگولیٹر نے بھی منظوری دیدی ہے

عالمی سطح پر دستیاب اور جلد ہی ہندوستان میں متوقع دیگر ویکسینوں میں فائزر(Pfizer)، موڈرنا (Moderna) اور جانسن اینڈ جانسن (Johnson & Johnson) کی تیار کردہ ویکسین شامل ہیں۔

ہندوستان میں کووڈ۔19 کے کیسوں کی تعداد ریکارڈ رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ کورونا کے متاثرین کی تعداد 1.5 کروڑ کو عبور کررہا ہے۔ اسی ضمن میں حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو یکم مئی سے ویکسین کے لینے  کی اجازت دی ہے۔

اس نے ریاستوں، نجی اسپتالوں اور صنعتی اداروں کو بھی مینوفیکچررز سے خوراک کا ایک حصہ براہ راست حاصل کرنے کی اجازت دے کر ویکسینیشن مہم کو آزاد بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ ویکسین مینوفیکچررز کے ساتھ طے شدہ اجلاس میں ملک کے اعلی ڈاکٹروں اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ وزیر اعظم تبادلہ خیال کرے گا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 20, 2021 07:45 AM IST