உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی رقم کریں گے تاریخ! یو این ایس سی میٹنگ کی صدارت کرنے والے بنیں گے پہلے ہندوستانی وزیراعظم

    UN Security Council Meeting: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) بین الاقوامی اسٹیج پر ایک اور تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔ ملک کی آزادی کے بعد پہلی بار کوئی ہندوستانی وزیر اعظم قوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کی میٹنگ کی صدارت کرنے والے ہیں۔

    UN Security Council Meeting: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) بین الاقوامی اسٹیج پر ایک اور تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔ ملک کی آزادی کے بعد پہلی بار کوئی ہندوستانی وزیر اعظم قوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کی میٹنگ کی صدارت کرنے والے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) بین الاقوامی اسٹیج پر ایک اور تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔ ملک کی آزادی کے بعد پہلی بار کوئی ہندوستانی وزیر اعظم قوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کی میٹنگ کی صدارت کرنے والے ہیں۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے سابق مستقل نمائندہ سید اکبرالدین نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ واضح رہے کہ آج یعنی یکم اگست سے ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمان سنبھال رہا ہے۔ اس دوران ہندوستان (India) تین اہم علاقوں بحری سلامتی، امن اور دہشت گردی کو روکنے سے متعلق خصوصی پروگراموں کی میزبانی کرنے کے لئے تیار ہے۔

      اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 75 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ہندوستانی وزیر اعظم اقوام متحدہ کے 15 رکنی باڈی کی ایک تقریب کی صدارت کریں گے۔ سید اکبرالدین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، ’ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہوں گے، جنہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے لیڈر اب فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہتے ہیں‘۔



      کئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا سمیت ہندوستان کے اعلیٰ افسر کریں گے۔ سید اکبرالدین نے کہا، ’یہ یو این ایس سی پر ہماری آٹھویں مدت ہے، پھر بھی 75 سالوں میں یہ پہلی بار ہے، جب ہماری سیاسی قیادت نے سلامتی کونسل کے کسی پروگرام کی صدارت کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔

      سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر ہندوستان کا دو سال کی مدت یکم جنوری 2021 کو شروع ہوئی تھی۔ اگست کی صدارت سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر 22-2021 مدت کے لئے ہندوستان کی پہلی صدارت ہوگی۔ ہندوستان اپنے دو سال کی مدت کے آخری ماہ یعنی آئندہ سال دسمبر میں پھر سے کونسل کی صدارت کرے گا۔ اپنی صدارت کے دوران، ہندوستان تین بڑے علاقوں، بحری سلامتی، امن اور دہشت گردی کو روکنے سے متعلق خصوصی پروگراموں کا انعقاد کرے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: