உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Narendra Modi: وزیر اعظم مودی 24 اپریل کو کریں گے جموں و کشمیر کا دورہ، دورہ کی کیا ہے خاص بات؟ جانیے تفصیلات

    Youtube Video

    جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے کہا کہ وہ 24 اپریل کو قومی پنچایتی راج ڈے پر سامبا میں بلدیاتی نمائندوں کی ایک کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کول نے کہا کہ وزیر اعظم اور کشمیری پنڈت (Kashmiri Pandits) برادری کے نمائندوں کے درمیان ملاقات کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔

    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) اس ماہ کے آخر میں جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کا دورہ کریں گے۔ یہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی زیر انتظام علاقے کا ان کا پہلا دورہ ہوگا۔ بی جے پی کے ایک سینئر عہدیدار نے پیر کو اس کی اطلاع دی ہے۔ جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے یہاں کشمیری پنڈتوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا ہے۔

      جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے کہا کہ وہ 24 اپریل کو قومی پنچایتی راج ڈے پر سامبا میں بلدیاتی نمائندوں کی ایک کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کول نے کہا کہ وزیر اعظم اور کشمیری پنڈت (Kashmiri Pandits) برادری کے نمائندوں کے درمیان ملاقات کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ وہ ان کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کر سکیں۔

      یہ بھی پڑھئے : کیا رمضان کے مہینہ میں میک اپ کرنے سے ٹوٹ جاتا ہے روزہ؟


       

      اس سے قبل راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت (RSS chief Mohan Bhagwat) کا کہنا تھا کہ کشمیری پنڈتوں (Kashmiri Pandit) کو آئندہ سال آبائی وطن میں بسنے کا عزم کرنا چاہئے۔ ساتھ ہی موہن بھاگوت نے کہا کہ انہیں اس طرح سے بسنا چاہئے کہ وہ مستقبل میں کبھی بھی وہاں سے پھر سے اجڑ نہ جائیں۔ آر ایس ایس سربراہ نے یہ بھی کہا کہ فلم ’دی کشمیر فائلس‘ نے نہ صرف نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈتوں کی حالت کو دکھایا ہے، بلکہ ملک کو بھی ہلا دیا ہے۔ موہن بھاگوت نے باتیں تین روزہ نوریہ تہوار کے آخری دن کہیں۔

      موہن بھاگوت نے کشمیری پنڈت برادری کو آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا، ’کچھ لوگ دی کشمیر فائلس کی حمایت میں ہیں، کچھ اسے آدھا سچ کہہ رہے ہیں… لیکن اس ملک کے عام آدمی کی رائے ہے کہ دنیا کے سامنے تباہ کن سچ پیش کرکے اس فلم نے نہ صرف بے گھر ہونے والوں کا درد پیش کیا ہے۔ بلکہ ہمیں بھی ہلا دیا‘۔

       

      یہ بھی پڑھئے : روزہ کے دوران ہو سر میں درد تو ان طریقوں سے پائیں آرام


      واضح رہے کہ اگست 2019 میں مرکز نے آئین کے دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت (Jammu and Kashmir’s special status) کو منسوخ کر دیا اور اسے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔

       
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: