ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی کا آج دورہ وارانسی، 1500 کروڑ کے منصوبوں کو پہنائیں گے عملی جامہ

پرائم منسٹر آفس (PMO) کے ذرائع کے مطابق آج صبح تقریبا 11 بجے وزیر اعظم مودی بی ایچ یو میں 100 بستروں پر مشتمل ایم سی ایچ ونگ ، گوڈولیا میں ملٹی لیول پارکنگ ، دریائے گنگا اور سیاحت کی ترقی کے لئے رو- رو ویسلز Ro-Ro Vessels سمیت مختلف عوامی منصوبوں اور کاموں کا افتتاح کریں گے۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی کا آج دورہ وارانسی، 1500 کروڑ کے منصوبوں کو پہنائیں گے عملی جامہ
وزیراعظم نریندرمودی کی فائل فوٹو ۔(تصویر : Shutterstock)۔

وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) آج یعنی 15 جولائی 2021 کو وارانسی (Varanasi) کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ 1500 کروڑ سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔


پرائم منسٹر آفس (PMO) کے ذرائع کے مطابق آج صبح تقریبا 11 بجے وزیر اعظم مودی بی ایچ یو میں 100 بستروں پر مشتمل ایم سی ایچ ونگ ، گوڈولیا میں ملٹی لیول پارکنگ ، دریائے گنگا اور سیاحت کی ترقی کے لئے رو- رو ویسلز Ro-Ro Vessels سمیت مختلف عوامی منصوبوں اور کاموں کا افتتاح کریں گے۔ جس میں وارانسی غازی پور ہائی وے پر فلائی اوور پل بھی شامل ہے۔ اس دوران تقریبا 744 کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا۔



وزیر اعظم تقریبا 839 کروڑ کے متعدد منصوبوں اور عوامی کاموں کے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ پی ایم او کے ذرائع کے مطابق ’’ان میں سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی) کے سکیل اینڈ ٹیکنیکل سپورٹ ، جل جیون مشن کے تحت 143 دیہی منصوبے اور کارخیانو Karkhiyanv میں آم اور سبزیوں کے مربوط پیک ہاؤس شامل ہیں‘‘۔


دوپہر 2 بجے کے قریب وہ میٹرنل اور چلڈرن ہیلتھ ونگ ، بی ایچ یو کا معائنہ کریں گے۔ وہ کووڈ کی تیاری کا جائزہ لینے کے لئے عہدیداروں اور طبی پیشہ ور افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jul 15, 2021 07:41 AM IST