உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi in Varanasi:پی ایم مودی آج وارانسی کو دیں گے1800کروڑ کی 43 پروجیکٹس کا تحفہ، شہر میں بچوں سے کریں گے بات

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    PM Modi in Varanasi: پی ایم مودی سیگرا کے سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ عام سے قبل وہ 1220 کروڑ روپے کے 13 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور 553.76 کروڑ روپے کے 30 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

    • Share this:
      PM Modi in Varanasi:نئی دہلی: نئی تعلیمی پالیسی کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی بدلتے بنارس کو تحفہ دینے آج جمعرات کو وارانسی جائیں گے۔ ساڑھے چار گھنٹے کے دورے میں پی ایم مودی سرکاری اسکولوں کے طلباء کے لیے مڈ ڈے میل بنانے والی اکشے پاترا کچن کا افتتاح کریں گے۔

      اس کے بعد سگرا اسٹیڈیم میں 1774.34 کروڑ روپے کے 43 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ کر وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم رودرکش کنونشن سنٹر میں ملک بھر کے ماہرین تعلیم کی آل انڈیا ایجوکیشن کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وہ شام کو دیر گئے یہاں سے روانہ ہوں گے۔

      وزیر اعظم نریندر مودی دوپہر تقریباً 2 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے بابت پور ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور فوج کے ہیلی کاپٹر سے پولیس لائن آئیں گے۔ یہاں سے بذریعہ سڑک وہ اردلی بازار میں واقع ایل ٹی کالج کیمپس جائیں گے اور اکشے پاترا کچن کا افتتاح کریں گے۔ یہاں وہ 20 طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ان بچوں کے ساتھ مڈ ڈے میل کا بھرپور مزہ چکھیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      صوفی خواجہ سید ظریف چشتی کے قتل کی مذمت،Telangana Muslim Rashtriya Manch کااظہارافسوس

      یہ بھی پڑھیں:
      Amravati killing: این آئی اے نے مہاراشٹر میں 13 مقامات پر چھاپے مارے، کئی پمفلٹس ضبط

      یہاں سے وزیراعظم نریندر مودی بذریعہ سڑک سیگرا میں رودرکش کنونشن سنٹر آئیں گے اور نئی تعلیمی پالیسی پر منعقد ہونے والی ملک بھر سے ماہرین تعلیم کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی سیگرا کے سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ عام سے قبل وہ 1220 کروڑ روپے کے 13 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور 553.76 کروڑ روپے کے 30 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: