உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی بنے دنیا کے سب سے مقبول لیڈر ، بائیڈن اور بورس جونس کو چھوڑا پیچھے

    وزیر اعظم مودی بنے دنیا کے سب سے مقبول لیڈر ، بائیڈن اور بورس جونس کو چھوڑا پیچھے

    وزیر اعظم مودی بنے دنیا کے سب سے مقبول لیڈر ، بائیڈن اور بورس جونس کو چھوڑا پیچھے

    World's most popular leaders: وزیر اعظم نریندر مودی ایک مرتبہ پھر دنیا کے سب سے مقبول لیڈر منتخب کئے گئے ہیں ۔ مارننگ کنسلٹ کے ذریعہ جاری کی گئی گلوبل لیڈر اپروول ریٹنگ میں وزیر اعظم نریندرمودی 70 فیصد اپروول کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی ایک مرتبہ پھر دنیا کے سب سے مقبول لیڈر منتخب کئے گئے ہیں ۔ مارننگ کنسلٹ کے ذریعہ جاری کی گئی گلوبل لیڈر اپروول ریٹنگ میں وزیر اعظم نریندرمودی 70 فیصد اپروول کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں ۔ وہیں میکسیکن صدر اینڈریس مینوئل لوپیز 66 فیصد ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ اس کے بعد اٹلی کے وزیر اعظم ماریو 58 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ، جرمنی کی چانسلر اینجیلا مارکیل 54 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن 47 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں ۔

      اس فہرست میں سب سے چونکانے والی پوزیشن امریکہ کے صدر جوبائیڈن کو ملی ہے ۔ 44 فیصد اپروول کے ساتھ وہ چھٹے نمبر پر ہیں ۔ دنیا کے سب سے مقبول لیڈر منتخب کئے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو بی جے پی لیڈران اور مرکزی وزرا نے مبارکباد دی ہے ۔ نتن گڈکری نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم مودی کا پھر دنیا کا سب سے مقبول لیڈر بننا پورے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔ یہ وزیر اعظم مودی کی دور اندیشی قیادت پر عوام کے بھروسہ کو دکھاتا ہے ۔

      وہیں مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے ٹویٹ کیا کہ گلوبل لیڈر اپروول ٹریکر میں وزیر اعظم مودی کو 70 فیصد اپروول ریٹنگ رکھنا کافی معنی رکھتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی سب سے پسندیدہ اور مقبول عالمی لیڈروں کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں ۔ ہردیپ پوری نے کہا کہ کورونا کے دوران جامع ترقی اور مضبوط قیادت کی پالیسیوں کی وجہ سے وزیر اعظم مودی لوگوں کی پہلی پسند بنے ہیں ۔

      خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال میں وزیر اعظم مودی کی اپروول ریٹنگ ہمیشہ 70 فیصد سے اوپر رہی ہے ۔ حالانکہ اپریل ۔ مئی میں جب ملک میں کورونا کی دوسری لہر آئی تو ان کی ریٹنگ میں بھی گراوٹ آگئی ۔ اپریل کے بعد سے جولائی تک وزیر اعظم مودی کی اپروول ریٹنگ 70 فیصد سے نیچے رہی ۔ حالانکہ اگست میں پھر یہ 70 فیصد سے اوپر بنی ہوئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: