ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

چنئی میں وزیر اعظم مودی نے کہا : دنیا ہمیں بڑے جوش سے دیکھ رہی ، یہ دہائی ہندوسان کی ہونے جارہی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی اس دورے پر چنئی میٹرو ریل پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کا آغاز کیا ۔ اس توسیعی پروجیکٹ کو پورا کرنے میں 3770 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔

  • Share this:
چنئی میں وزیر اعظم مودی نے کہا : دنیا ہمیں بڑے جوش سے دیکھ رہی ، یہ دہائی ہندوسان کی ہونے جارہی ہے
چنئی میں وزیر اعظم مودی نے کہا : دنیا ہمیں بڑے جوش سے دیکھ رہی ، یہ دہائی ہندوسان کی ہونے جارہی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو کیرالہ اور تمل ناڈو کے دورے پر ہیں ۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلہ میں چنئی پہنچے وزیر اعظم مودی نے ملک میں بنے نئے ارجن ٹینک کو فوج کے سپرد کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہاں کئی پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ وزیر اعظم دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان پروجیکٹس میں چنئی میٹرو پروجیکٹ اور کیرالہ میں ایک پیٹروکیمیکل کمپلیکس کا افتتاح شامل ہے ۔


وزیر اعظم نریندر مودی اس دورے پر چنئی میٹرو ریل پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کا آغاز کیا ۔ اس توسیعی پروجیکٹ کو پورا کرنے میں 3770 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ یہ شمالی چنئی کو ہوائی اڈہ اور ریلوے اسٹیشن سے جوڑے گا ۔ ان سبھی پروجیکٹس کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ایک پروگرام میں خطاب بھی کیا ۔




اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا ہندوستان کو بڑے جوش اور مثبت انداز سے دیکھ رہی ہے ۔ یہ ہندوستان کی دہائی ہونے جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ملک میں ڈیزائن اور بنائے گئے ارجن مارک ون اے کو سونپنے پر فخر ہے ۔ تمل ناڈو پہلے سے ہی ہندوستان کا بڑا آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ہب ہے ۔ اب میں تمل ناڈو کو ہندوستان میں ٹینک بنانے کے سینٹر کے طور پر ڈیولپ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ۔

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ دو سال پہلے اسی دن پلوامہ حملہ ہوا تھا ۔ ہم ان سبھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، جو اس حملہ میں شہید ہوئے تھے ۔ ہمیں اپنے سیکورٹی فورسیز پر فخر ہے ۔ ان کی بہادری سے نسلوں کو ترغیب ملتی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 14, 2021 02:10 PM IST