உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    من کی بات میں پی ایم مودی : خواتین کی طاقت اوران کی کامیابیوں کے طورپرمنایاجائے دیوں کا تہوار

    آل انڈیا ریڈیو کے پروگرام’’ من کی بات‘‘ سے وزیراعظم نریندرمودی کا خطاب۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔

    آل انڈیا ریڈیو کے پروگرام’’ من کی بات‘‘ سے وزیراعظم نریندرمودی کا خطاب۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔

    وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس بارہندوستان کی خواتین کی طاقت اور ان کی کامیابیوں کے طورپردیوں کا تہوار منانے کی اپیل کی ہے۔

    • Share this:
      وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس بارہندوستان کی خواتین کی طاقت اور ان کی کامیابیوں کے طورپردیوں کا تہوار منانے کی اپیل کی ہے۔ پی ایم مودی نے آکاشوانی پراتوار کو’من کی بات‘ پروگرام میں کہا،’’میرے پیارے ساتھیوں ،پچھلے’من کی بات‘میں ہم نے طے کیاتھا کہ اس دیوالی پر کچھ الگ کریں گے۔میں نے کہا تھا،آئیے،ہم سبھی اس دیوالی پر ہندوستان کی خواتین کی طاقت اور ان کی کامیابیوں کا جشن منائیں،یعنی ہندوستان کی لکشمی کو احترام دیں ۔سوشل میڈیا پر تحریک دینے والی بہت ساری کہانیوں کا ڈھیر لگ گیا ۔

      ٹویٹر پرفعال رہنے والی گیتیکا سوامی کا کہنا ہے کہ ان کےلئے میجرخوشبو کنورہندوستان کی لکشمی ہیں جوبس کنڈکٹرکی بیٹی ہیں۔انہوں نے آسام رائفلس کی آل وومن ٹکڑی کی قیا دت کی تھی۔وہیں میگھا جین جی نے لکھا ہےکہ 92سال کی ایک بزرگ خاتون،برسوں سے گوالیا ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو مفت میں پانی پلاتی ہیں۔میگھا جی،اس ہندوستان کی لکشمی کی عاجزی اور شفقت سے کافی خوش ہوئی ہیں۔ایسی متعدد کہانیاں لوگوں نے پوسٹ کی ہیں۔آپ ضرور پڑھئے،تحریک حاصل کیجئے اور خود بھی ایسا ہی کچھ اپنے آس پاس سے دیکھ کر پوسٹ کیجئے اور میں ،ہندوستان کی ان سبھی لکشمیوں کو پورے احترام کے ساتھ سلام کرتا ہوں۔‘‘

      وزیراعظم نے کہا،’’17ویں صدی کی مشہور شاعرہ سانچی ہونما نے کنڑ زبان میں،ایک نظم لکھی تھی۔وہ جذبہ،وہ الفاظ،ہندوستان کی ہر لکشمی،یہ جو ہم بات کررہے ہیں نہ ۔۔ایسا لگتاہے ،جیسے کہ انہوں نے 17ویں صدر میں ہی لکھ دیا تھا۔کتنے خوبصورت الفاظ ،کتنے اچھے جذبہ اور کتنے بہترین خیالات،کنڑ زبان کی اس نظم میں ہیں۔
      First published: