وزیراعظم نریندر مودی اتوار 11 دسمبر کو گوا کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ موپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح انجام دیں گے اور 9ویں عالمی آیوروید کانگریس کے اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی اتوار کو گوا میں عالمی آیوروید کانفرنس کے دوران ملک کو تین نیشنل آیوش انسٹیٹیوٹ کا تحفہ دینے جارہے ہیں۔
گوا میں قائم کیے جارہے ہیں آل انڈیا آیورویڈ انسٹیٹیوٹ (اے آئی آئی اے ) کے سیٹلائٹ کیمپس کے ساتھ آیوش وزارت کے دو اور قومی آیوش انسٹیٹیوٹ-غازی آباد واقعہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف یونانی میڈیسین (این آئی یو ایم) اور دہلی میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہومیوپیتھی (این آئی ایچ) کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح انجام دیں گے۔ موپا بین الاقوامی ہوائی اڈہ
موپا بین الاقوامی ہوائی اڈہ گوا کا دوسرا ایئرپورٹ ہوگا۔ 2016 میں وزیراعظم کی جانب سے ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا تھا۔ یہ ہوائی اڈہ 2870 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے، جو کارگو خدمات کو بھی پورا کرے گا۔ موجودہ ڈابولیم ہوائی اڈہ 15 گھریلو اور 6 بین الاقوامی مقامات کے ساتھ سیدھا رابطہ فراہم کرتا ہے۔ موپا ہوائی اڈے کے ذریعے آمدورفت بڑھ کر 35 ڈومیسٹک اور 18 انٹرنیشنل مقامات تک پہنچ جائے گی۔
میڈیکل سیاست کو ملے گا فروغ تینوں اداروں کے قیام کے ساتھ ہی یو جی-پی جی اور آیوروید، ہومیوپیتھی اور یونانی میں ڈاکٹریٹ کے طلبہ کے لیے مزید چار سو سیٹیں پیدا ہوں گی۔ ان اداروں میں 550 اضافی بستر بھی شامل کیے جائیں گے۔ وزارت کے مطابق، اے آئی آئی اے کا گوا سینٹر یو جی-پی جی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ اسٹریمز کے لیے آیوروید نظام طب کے ذریعے تعلیم، تحقیق اور مریضوں کی خدمات کے پہلوؤں میں اعلیٰ ترین معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کرے گا۔ اسے طبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آیوروید کے فلاحی مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔