یوم پنچایتی راج کے موقع ملک کی پنچایتوں سے پر وزیر اعظم کا خطاب

جبل پور: وزیر اعظم نریندر مودي آج مدھیہ پردیش کے دورے میں جبل پور آئیں گے۔

Apr 24, 2018 10:57 AM IST | Updated on: Apr 24, 2018 10:58 AM IST
یوم پنچایتی راج کے موقع ملک کی پنچایتوں سے پر وزیر اعظم کا خطاب

علامتی تصویر

جبل پور: وزیر اعظم نریندر مودي آج مدھیہ پردیش کے دورے میں جبل پور آئیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر مودی تقریبا گیارہ بجے چارٹرڈ طیارے سے یہاں ڈمنا ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان مسٹر مودی کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا جائے گا۔اس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر سے ضلع منڈلا کے رام نگر کیلئےروانہ ہوجائیں گے۔

مسٹر مودی رام نگر گرام پنچایت میں یوم پنچایتی راج کے موقع پر منعقد پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد واپس جبل پور ہوتے ہوئے لوٹ جائیں گے۔ مسٹر مودی رام نگر سے پورے ملک کی پنچایتوں کو ایک ساتھ براہ راست نشریات کے ذریعے خطاب کریں گے۔ وہ وہاں پر ’آدی مہوتسو‘ میں بھی شامل ہوں گے۔

Loading...

یواین آئی

Loading...