ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Mann Ki Baat: وزیراعظم نریندر مودی آج 11بجے پروگرام ’من کی بات‘سے کرینگے خطاب

وزیر اعظم مودی نے اپنے پروگرام کے لئے عوام سے اپنے خیالات اور مشورے طلب کیے تھے۔وزیر اعظم مودی اپنے من کی بات پروگرام میں مختلف امور کا احاطہ کرتے ہیں۔ یہ پروگرام براہ راست ٹیلی ویژن پر نشر کیا جاتا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کے یوٹیوب چینلز پر بھی من کی بات ایک ایسا مقبول پروگرام ہے

  • Share this:
Mann Ki Baat: وزیراعظم نریندر مودی آج 11بجے پروگرام ’من کی بات‘سے کرینگے خطاب
وزیر اعظم مودی اپنے من کی بات پروگرام میں مختلف امور کا احاطہ کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) آج (25th April) صبح 11 بجے اپنے مشہور ریڈیو پروگرام من کی بات (Mann ki Baat) کے 76 ویں قسط کے کے تحت قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے پروگرام کے لئے اہل وطن سے اپنے خیالات اور مشورے طلب کیے تھے۔وزیر اعظم مودی اپنے من کی بات پروگرام میں مختلف امور کا احاطہ کرتے ہیں۔ یہ پروگرام براہ راست ٹیلی ویژن پر نشر کیا جاتا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کے یوٹیوب چینلز پر بھی من کی بات ایک ایسا مقبول پروگرام ہے جس کے ذریعے وزیر اعظم اور ملک کے باشندوں سے براہ راست مخاطب ہوتے ہیں ۔



2014 سے وزیر اعظم مودی وقتا فوقتا عوام سے مخاطب ہوتے ہیں جس کے لئے عوام سے متعدد موضوعات پر ان کے مشورے اور آراء طلب کی جاتی ہیں۔ 'من کی بات'پروگرام کوپہلی بار 3 اکتوبر 2014 کو نشر کیا گیا تھا۔ یہ ریڈیو پروگرام ہر ماہ کے آخری اتوار کو نشر ہوتا ہے۔ اب تک اس ریڈیو پروگرام کی 75 اقساط نشر ہوچکی ہیں۔


وزیر اعظم مودی نے آخری بار 28 مارچ کو 'من کی بات' کے ذریعہ ملک سے خطاب کیا۔ یہ ہر ماہ نشر ہونے ریڈیو پروگرام کا 75 ویں قسط تھی۔ اس دوران ، وزیر اعظم مودی نے اپنے پروگرام 'من کی بات' کو کامیاب بنانے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، ماحولیات کو بچانے کی کوشش پر زور دیا۔ ہر بار کی طرح ، اس نے بھی کچھ ایسی ہی متاثر کن مثالیں دیں ، جن میں لوگوں کو بتایا گیا کہ جو ماحولیات کے تحفظ کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 25, 2021 09:20 AM IST