PM Modi Hyderabad Visit:تین جولائی کو نیشنل ایگزیکٹیو میٹنگ میں شامل ہوں گےPMمودی،بڑے عوامی جلسے سے کریں گے خطاب
PM Modi In Hyderabad: میٹنگوں کے لیے کیے جانے والے وسیع انتظامات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے چگ نے کہا کہ مہمان لیڈروں کو "تلنگانہ ثقافت کے قریب" لانے کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
PM Modi In Hyderabad: میٹنگوں کے لیے کیے جانے والے وسیع انتظامات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے چگ نے کہا کہ مہمان لیڈروں کو "تلنگانہ ثقافت کے قریب" لانے کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
PM Modi In Hydrabad: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دو روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے اختتام کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی 3 جولائی کو یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ تلنگانہ میں پارٹی امور کے انچارج اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ترون چُگ نے ہفتہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، ’’3 جولائی کو حیدرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی 3 جولائی کی شام کو ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ جلسہ عام میں مودی کی تقریر ’ایک نئی شروعات، تبدیلی کی شروعات، تلنگانہ میں بی جے پی حکومت کی تشکیل کی شروعات‘ کی نشان دہی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے ہر بوتھ سے بی جے پی کارکن مودی کو سننے کے لئے جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ 2 جولائی کو نیشنل ایگزیکٹیو کی میٹنگ
نیشنل ایگزیکٹیو کی میٹنگوں کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ BJP کے قومی جنرل سکریٹریز کی میٹنگ یکم جولائی کو حیدرآباد میں ہوگی، بی جے پی کے قومی عہدیداران اور ریاستی یونٹ کے صدر 2 جولائی کو پارٹی اور ملک کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مودی 2 جولائی کی شام کو پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں شرکت کریں گے، جب کہ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا یکم جولائی کو حیدرآباد پہنچیں گے اور 3 جولائی تک ہونے والی میٹنگوں کی صدارت کریں گے۔
بی جے پی لیڈروں نے لانچ کی ویب سائٹ ترون چگ نے کہا کہ مرکزی وزراء امت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور نتن گڈکری کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر حیدرآباد پہنچیں گے۔ میٹنگوں کے لیے کیے جانے والے وسیع انتظامات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے چگ نے کہا کہ مہمان لیڈروں کو "تلنگانہ ثقافت کے قریب" لانے کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ بی جے پی قبل از وقت انتخابات کے لیے کتنی تیار ہے، چگ نے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ تیار ہے۔ اس درمیان، تلنگانہ میں چگ اور دیگر بی جے پی قائدین نے 'الوداع کے سی آر' کہتے ہوئے ایک ویب سائیٹ لانچ کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔