உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشی نگر میں وزیر اعظم مودی کی اکھلیش یادو پر تنقید، کہا- یہ سماجوادی نہیں خاندان وادی ہیں

    کشی نگر میں وزیر اعظم مودی کی اکھلیش یادو پر تنقید، کہا- یہ سماجوادی نہیں خاندان وادی ہیں

    کشی نگر میں وزیر اعظم مودی کی اکھلیش یادو پر تنقید، کہا- یہ سماجوادی نہیں خاندان وادی ہیں

    PM Modi in Kushinagar: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کشی نگر میں تقریباً 281 کروڑ روپئے کی لاگت سے بننے والے گورنمنٹ میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد رکھی۔

    • Share this:
      کشی نگر: مشرقی اترپردیش کے کشی نگر (Kushinagar) میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے بعد ایک عوامی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) نے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سال 2017 میں یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi) کے آنے سے پہلے حکومت کو غریبوں کی غریبوں کی فکر نہیں تھی۔ یہ سماجوادی نہیں، بلکہ خاندان وادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے جو حکومت یہاں پر تھی، اس کی پالیسی تھی- مافیا کو کھلی چھوٹ، کھلی لوٹ... آج وزیراعلیٰ یوگی کی قیادت میں یہاں مافیا معافی مانگتا پھر رہا ہے اور سب سے زیادہ درد بھی مافیا وادیوں کو ہو رہا ہے۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ایک اور اسکیم شروع کی ہے، جو مستقبل میں اترپردیش کے دیہی علاقوں میں خوشحالی کا نیا باب کھولنے والی ہے۔ اس اسکیم کا نام ہے- پی ایم سوامتیہ یوجنا (وزیر اعظم کی ملکیت اسکیم) اس کے تحت گاوں کے گھروں کی گھرونی یعنی گھروں کا مالکانہ حق دستاویز دینے کا کام شروع کیا ہے۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ لوہیا جی کہا کرتے تھے کہ ’کرم کو کرونا سے جوڑو‘، بھر پور کرونا سے جوڑو‘ لیکن جو پہلے حکومت چلا رہے تھے، انہوں نے غریبوں کے درد کی پرواہ نہیں کی، پہلے ہی حکومت نے اپنے کرم کو، گھوٹالوں سے جوڑا، جرائم سے جوڑا: ڈبل انجن کی سرکار، ڈبل طاقت سے صورتحال کو بہتر بنا رہی ہے۔ ورنہ سال 2017 سے پہلے جو حکومت یہاں تھی، اسے آپ کی پریشانیوں سے، غریب کی پریشانی سے کوئی سروکار نہیں تھا۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا ’جب بنیادی سہولیات ملتی ہے، تو بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ اور خوابوں کو پورا کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ جو بے گھر ہیں، جھگی میں ہیں، جب اس کو پکا گھر ملے، جب گھر میں بیت الخلا ہو، بجلی کا کنکشن ہو، گیس کا کنکشن ہو، نل سے پانی آئے، تو غریب کی خود اعتمادی مزید بڑھ جاتی ہے۔ کشی نگر میں سرکاری میڈیکل کالج بننے سے آپ کو اب علاج کے لئے ایک نئی سہولت مل گئی ہے۔ بہار کے سرحدی علاقوں کو بھی اس کا فائدہ ملے گا۔ یہاں سے دیگر نوجوان ڈاکٹر بننے کا اپنا خواب پورا کرپائیں گے‘۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کشی نگر میں تقریباً 281 کروڑ روپئے کی لاگت سے بننے والے گورنمنٹ میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد رکھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تقریباً 181 کروڑ روپئے کی 12 ترقیاتی اسکیموں کا بھی افتتاح کیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: