پی ایم مودی آج بنگلورو-میسورو ایکسپریس وے کا کریں گے افتتاح، کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا ہوگا آغاز

پی ایم مودی آج بنگلورو-میسورو ایکسپریس وے کا کریں گے افتتاح، کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا ہوگا آغاز (فائل فوٹو)

پی ایم مودی آج بنگلورو-میسورو ایکسپریس وے کا کریں گے افتتاح، کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا ہوگا آغاز (فائل فوٹو)

پی ایم مودی نے جمعہ کو کہا تھا، بنگلورو-میسورو ایکسپریس وے اہم رابطہ پروجیکٹ ہے۔ یہ کرناٹک کی ترقیاتی کے راستے کو نئی پہچان دے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bangalore, India
  • Share this:
    وزیراعظم نریندر مودی آج کرناٹک دورے پر رہیں گے۔ اس دوران بنگلورو-میسورو ایکسپریس وے کو وہ قوم کے نام وقف کریں گے۔ 10 لائن والے اور 118 کلو میٹر طویل اس ایکسپریس وے کو تقریباً 8480 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ بنگلورو اور میسورو کے درمیان سفر کے وقت کو تین گھنٹے سے کم کر کے 75 منٹ کردے گا۔ اس دوران پی ایم مودی کرناٹک میں تقریباً 16000 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح و سنگ بنیاد انجام دیں گے۔

    اس کے پہلے پی ایم مودی نے جمعہ کو کہا تھا، بنگلورو-میسورو ایکسپریس وے اہم رابطہ پروجیکٹ ہے۔ یہ کرناٹک کی ترقیاتی کے راستے کو نئی پہچان دے گا۔  یہ علاقے میں سماجی-معاشی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل کا کام کرے گا۔ مودی نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری کے ایک ٹوئٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلورو-میسورو ایکسپریس وے این ایچ-275 کا ایک حصہ ہے۔ اس کے تحت چار ریل اووربریج، نو بڑے اور 40 چھوٹے پلوں اور 89 انڈرپاس اور اوورپاس کی تعمیر کی گئی ہے۔

    اس کا مقصد سری رنگا پٹنم، کورگ، اوٹی اور کیرالہ جیسے علاقوں میں رابطے کو بڑھانا ہے، اس طرح ان علاقوں کی سیاحت کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم مسافروں کو آسان اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے دوبارہ تیار شدہ ہوساپیٹ جنکشن کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ اسے ہمپی کی یادگاروں کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کووڈاورH3N2فلو کےکیسزمیں اضافہ، 2اموات کےبعدمرکزی حکومت حرکت میں،ریاستیں رہیں الرٹ،مرکز

    یہ بھی پڑھیں:

    1کروڑنقد،2کلوسےزیادہ سونااورطلائی زیورات، جانئے لالو خاندان کےٹھکانوں سے ای ڈی کوکیاملا؟

    میسورو-خوشحال نگر چار لین شاہراہ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے پی ایم مودی

    پی ایم مودی کرناٹک دورے کے دوران دوپہر قریب 12 بجے مانڈیا میں اہم سڑک پروجیکٹ کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریباً 3:15  بجے ہبلی-دھارواڑ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مودی میسورو-خوشحال نگر چار لین شاہراہ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ 92 کلو میٹر کے اس پروجیکٹ کو قریب 4130 کروڑ روپے کی لات سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ سے بنگلورو کے ساتھ خوشحال نگر میں رابطہ بڑھے گا اور سفر کا وقت پانچ گھنٹے سے گھٹ کر صرف 2.5 گھنٹے رہ جائے گا۔ پی ایم آئی آئی ٹی دھارواڑ کو قوم کو وقف کریں گے۔ 850 کروڑ کی لاگت سے اس ادارے کا سنگ بنیاد پی ایم نے فروری 2019 میں رکھا تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: