وزیراعظم مودی رکھیں گے ٹاٹا ایئربس کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد، میک ان انڈیا کو ملے گا فروغ
وزیراعظم مودی رکھیں گے ٹاٹا ایئربس کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد، میک ان انڈیا کو ملے گا فروغ
ٹاٹا-ایئربس اتحاد نے کہا تھا کہ C295 مینوفیکچرنگ پرائیوٹ سیکٹر میں پہلا میک ان انڈیا ایئرواسپیس پروگرام ہے جس میں ایک مکمل انڈسٹریل ایکوسسٹم کی تیاری شامل ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی آج اتوار کو گجرات میں سی 295 فوجی گاڑیاں بنانے کے لیے ٹاٹا ایئربس کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس طرح سے ہندوستان ایسے گاڑیوں کی تیاری کی صلاحیت رکھنے والے قریب ایک درجن ملکوں کے گروپ میں شامل ہوجائے گا۔ اس تعلق سے عہدیداروں نے کہا کہ اس سے حکومت کے میک ان انڈیا کو بھی فروغ ملے گا۔
ملک میں چل رہے ہیں شعبہ دفاع سے متعلق کئی پروجیکٹس انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اہم سودیسی پروگراموں کے ذریعے ڈیفنس سیکٹر میں ہورہی تبدیلیوں پر نظر رکھتی ہے۔ ملک میں ڈیفنس سیکٹر سے متعلق کئی پروجیکٹس جیسے میزائلوں، فیلڈ گن، ٹینک، جہاز، ڈرون، جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے گھریلو تیاری کے یلے کئی پروجیکٹس جاری ہیں، جنہیں پورا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی تجدید کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی مسلح افواج کو اب اپنی گاڑیوں کی ضرورت کے لیے 1960 کی نسل کے پرانے ایورو جہازوں پر منحصر نہیں رہناپڑے گا۔
پرائیوٹ سیکٹر میں پہلا میک ان ایئرواسپیس پروگرام ٹاٹا-ایئربس اتحاد نے کہا تھا کہ C295 مینوفیکچرنگ پرائیوٹ سیکٹر میں پہلا میک ان انڈیا ایئرواسپیس پروگرام ہے جس میں ایک مکمل انڈسٹریل ایکوسسٹم کی تیاری شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں تعمیر سے لے کر اسمبلی، تجزیہ اور صلاحیت، جہاز کی ڈیلیوری اور مینجنٹ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت 16 سی295 جہاز ستمبر 2023 تک اور اگست 2025 کے درمیان اڑان کی حالت میں دئیے جانے ہیں، جب کہ باقی بچے 40 جہاز Vadodara Faility میں بنائے جائیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔