UP Election 2022:کاشی میں سیاسی گرمی بڑھائیں گے پی ایم مودی، 27 کو بوتھ کارکنوں سے کریں گے خطاب
پی ایم مودی بوتھ کارکنوں سے کریں گے خطاب۔
27 فروری کے بعد پی ایم مودی 3 سے 5 مارچ تک کاشی میں رہیں گے۔ وارانسی میں مجوزہ تین دن کے قیام کے دوران، وزیر اعظم وارانسی میں روڈ شو اور عوامی میٹنگ کریں گے۔ پارٹی عہدیدار اس سلسلے میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔
کاشی:اتر پردیش میں انتخابات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) وارانسی آ رہے ہیں، 27 فروری کو پی ایم مودی وارانسی(Varanasi)میں ہوں گے اور بوتھ کارکنوں کو جیت کا منتر دیں گے۔ وزیر اعظم کا یہ انتخابی پروگرام وارانسی کے سمپورنانند سنسکرت وشو ودیالیہ کے گراؤنڈ میں تجویز کیا گیا ہے۔جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ وارانسی میں ہونے والی اس بوتھ ورکر کانفرنس میں 22 سو کارکنان شرکت کریں گے۔ایس پی جی کی ٹیم نے وارانسی میں بھی ڈیرے ڈالے ہیں۔
पहले बाहर की कंपनियों से जो सामान खरीदा जाता था, उसमें अक्सर कई तरह के आरोप लगते थे।
हर खरीदी से विवाद पैदा होता था। अलग-अलग Manufacturer के बीच जो Competition होता है, उससे भ्रष्टाचार के दरवाजे भी खुलते हैं।
اس بوتھ کنونشن میں ہر بوتھ سے چھ کارکن حصہ لیں گے۔لوک سبھا انتخابات سے لے کر اسمبلی میں جیت تک بی جے پی بوتھ کو مضبوط کرتی ہے۔اسی خطوط پر اس بار بھی بی جے پی کام کر رہی ہے۔ بی جے پی کے کاشی علاقہ کے علاقائی میڈیا انچارج نورتن راٹھی نے کہا کہ بوتھ ورکرس کے ساتھ ساتھ ضلع، شہر اور علاقہ کے عہدیدار بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
2 سے 5 مارچ تک رہیں گے پی ایم مودی
27 فروری کے بعد پی ایم مودی 3 سے 5 مارچ تک کاشی میں رہیں گے۔ وارانسی میں مجوزہ تین دن کے قیام کے دوران، وزیر اعظم وارانسی میں روڈ شو اور عوامی میٹنگ کریں گے۔ پارٹی عہدیدار اس سلسلے میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔