وزیراعظم مودی آج دہلی میں کریں گے گلوبل کانفرنس کی شروعات، ٹیرر فنڈنگ کو روکنے پر ہوگی بات چیت
وزیراعظم مودی آج دہلی میں کریں گے گلوبل کانفرنس کی شروعات، ٹیرر فنڈنگ کو روکنے پر ہوگی بات چیت ۔ اے این آئی ۔
وزارت داخلہ و خارجہ کے عہدیدار پاکستان و افغانستان کو مدعو کرنے کے سوال کو ٹال گئے۔ اس پر وزارت خارجہ کے سکریٹری (ویسٹ) سنجے ورما نے بس اتنا کہا، چین کو مدعو کیا گیا ہے۔
قومی تفتیشی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل دینکر گپتا نے کہا ہے کہ، دہشت گردی فنڈنگ کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ہندوستان کے پاس اس کا ثبوت ہے اور دہشت گردی فنڈنگ روکنے کے ارادے سے جمعہ کو ہونے والے دو روزہ بین الاقوامی وزرا سطح کی کانفرنس میں بھی اس پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم نریندر مودی اس کا افتتاح کریں گے۔
این آئی اے ڈائریکٹر جنرل نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کانفرنس میں حصہ نہیں لیں گے اور چین کی جانب سے اتفاق ملنا باقی ہے۔ گپتا نے واضح کیا کہ ملک سے متعلق بات چیت کانفرنس کے ایجنڈے میں نہیں ہے۔ کانفرنس میں 73 ممالک کے مندوبین ہوں گے جن میں 15 سے زائد وزراء بھی شامل ہیں، تمام مسائل پر کھل کر بات کریں گے، چاہے وہ دہشت گردی کا ذریعہ ہو، خطرات ہوں یا اس کی فنڈنگ۔ یہ بھی پڑھیں:
کرپٹوکرنسی و کراوڈ فنڈنگ کی کمزور نگرانی پر بھی ہوگی بات چیت دینکر گپتا نے کہا، دو دنوں میں چار عالمی دہشت گردی، اسے ملنے والے فنڈ، دہشت گردی کو رسمی اور غیر رسمی مدد، ٹیرر فنڈنگ کے نئے ابھرتے تکنیکی طریقے اور دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون پر بات چیت ہوگی۔ کرپٹو کرنسی و کراوڈ فنڈنگ سے دہشت گردی کی نشونما کرنے و سوشل میڈیا کی کمزور مانیٹرنگ جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ وزارت داخلہ و خارجہ کے عہدیدار پاکستان و افغانستان کو مدعو کرنے کے سوال کو ٹال گئے۔ اس پر وزارت خارجہ کے سکریٹری (ویسٹ) سنجے ورما نے بس اتنا کہا، چین کو مدعو کیا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔