Narendra Modi: وزیراعظم نریندر مودی 1 اپریل کو کریں گے پریکشا پہ چرچا، کیا ہوگی خاص بات؟
پریکشا پہ چرچا 2022 کا انعقاد سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات (CBSE board exams) 2022 کے ٹرم 2 کے 26 اپریل سے شروع ہونے سے چند ہفتے قبل ہوگا۔ اس سال کے سیشن کی تاریخ وزارت تعلیم کے ذریعہ ایک ٹویٹ میں شیئر کی گئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کے پریکشا پہ چرچا (Pariksha Pe Charcha) کا سالانہ ایڈیشن نئے مہینے کے شروع ہی میں یعنی 1 اپریل کو منعقد ہوگا۔ جو طلبا کے امتحانات سے پہلے منعقد ہوتا ہے۔ یہ یکم اپریل کو نئی دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ اس کے لیے رجسٹریشن 28 دسمبر سے 20 جنوری تک کیا گیا تھا۔
پریکشا پہ چرچا 2022 کا انعقاد سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات (CBSE board exams) 2022 کے ٹرم 2 کے 26 اپریل سے شروع ہونے سے چند ہفتے قبل ہوگا۔ اس سال کے سیشن کی تاریخ وزارت تعلیم کے ذریعہ ایک ٹویٹ میں شیئر کی گئی۔
The wait is now over! The 5th edition of #PPC2022 is going to be held on 1st April, 2022 at Talkatora Stadium, New Delhi. Hon’ble PM Shri @narendramodi will interact with students & share his insights on how to beat exam stress. Stay Tuned! #ExamWarriorspic.twitter.com/j36wWLvDrZ
پچھلے سال طلبا کے علاوہ والدین اور اساتذہ کی حاضری دیکھی گئی۔ پچھلے سال کا سیشن بھی پہلا ورچوئل تھا۔ اس سے قبل سی بی ایس ای نے بارہویں کلاس کا ٹرم ون ریزلٹ 2022 جاری کردیا ہے ۔ بورڈ نے ٹرم ون کے نمبرات کی جانکاری اسکولوں کو دیدی ہے اور سی بی ایس ای کا کہنا ہے کہ یہ پرفارمنس ہے ، ریزلٹ نہیں ۔ بچوں کو پرفارمنس کی جانکاری اسکول سے ملے گی ۔
بورڈ کی جانب سے تھیوری پیپر میں صرف نمبرات کی اطلاع دی گئی ہے کیونکہ انٹرنل اسسمنٹ اور پریکٹیکل اسکور پہلے سے ہی اسکولوں کے پاس دستیاب تھے ۔ بارہویں کلاس کے سی بی ایس ای ٹرم ون کے نتائج میں پاس ، فیل کی صورت نہیں ہوگی ، لیکن طلبہ کو صرف ٹرم ون ایم سی کیو پر مبنی پیپر میں ان کا اسکور ملے گا ۔
سی بی ایس ای 10 ویں ٹرم ون نتائج 2022 سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ 11 مارچ 2022 کو اعلان کئے گئے تھے ۔ حالانکہ سی بی ایس ای نے سی بی ایس ای کی جانب سے بارہویں جماعت کے ٹرم ون نتائج 2022 کیلئے آفیشیل تاریخ اور وقت کا اعلان نہیں کیا تھا ۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔