وزیراعظم مودی پاکستان کےخلاف ہوئے سخت، پاکستان کوپانی جانےنہیں دیں گے اورنشہ آنےنہیں دیں گے

وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان ہندوستان میں نشہ بھیج کرنوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

Oct 19, 2019 10:52 PM IST | Updated on: Oct 19, 2019 10:52 PM IST
وزیراعظم مودی پاکستان کےخلاف ہوئے سخت، پاکستان کوپانی جانےنہیں دیں گے اورنشہ آنےنہیں دیں گے

وزیراعظم مودی پاکستان کےخلاف ہوئے سخت: فائل فوٹو

وزیراعظم نریندر مودی نےکہا ہےکہ ہم پاکستان کو پانی جانے نہیں دیں گےاورنشہ کوآنے نہیں دیں گے۔ انہوں نےکہا کہ ہندوستان کے پانی سے پاکستان کے کھیت لہلہائے اور ہمارے ملک کے کسان کے کھیت خشک رہے یہ نہیں چلےگا۔ پاکستان ہندوستان میں نشہ بھیج کر نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم آج سرسا کے گاؤں مللیكاں میں واقع اناج منڈی میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سرسا کو پیرفقیروں کی سرزمین کے طورپرسلام کرتے ہوئےکہا کہ تنظیم میں کام کرتے وقت کسی وقت میں یہاں آیا تھا اورآج پرانےلوگوں کو دیکھ کرخوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کی 550 ویں یوم پیدائش تہوارکی تیاری چل رہی ہے۔ ہند پاک تقسیم کے بعد ہمارے لوگ کرتارپورصاحب کا دوربین سے دیدارکرتے رہے۔ کانگریس کی حکومت اس چار کلومیٹر کے فاصلے کو دور نہیں کر سکی۔ بی جے پی حکومت كوریڈور تعمیر کرکے اس فاصلے کو ختم کر رہی ہے۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ کپورتھلہ سے گوبندوال تک راستے کوگرونانک روڈ کا نام دیا جائے گا۔ میں نے سال 2014 میں وزیراعظم کےامیدوارکے طورپرپہلی اجتماع ہریانہ کے ریواڑی میں کیا تھا اورآج ہریانہ اسمبلی انتخابی مہم کا اختتام بھی اجتماع ریواڑی میں ہی کروں گا۔

Loading...