ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

74 سال میں پہلی بار الگ طرح کی ہوگی جشن آزادی تقریب، وزیر اعظم کرسکتے ہیں خاص اعلان

وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) ہفتہ کو لال قلعہ (Red Fort) سے یوم آزادی کے موقع پر مسلسل ساتویں بار ملک کو خطاب کریں گے۔

  • Share this:
74 سال میں پہلی بار الگ طرح کی ہوگی جشن آزادی تقریب، وزیر اعظم کرسکتے ہیں خاص اعلان
74 سال میں پہلی بار الگ طرح کا ہوگی جشن آزادی تقریب، وزیر اعظم کرسکتے ہیں خاص اعلان

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) ہفتہ کو لال قلعہ (Red Fort) سے یوم آزادی کے موقع پر مسلسل ساتویں بار ملک کو خطاب کریں گے۔ ان کا خطاب کورونا وائرس وبا (Coronavirus epidemic)، چین کے ساتھ سرحد پر جاری تعطل اور خود انحصار ہندوستان کے تحت حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے کئی اقدامات کے درمیان ہوگا۔ سبھی کی نگاہیں اس بات پر ہوں گی کہ وزیر اعظم خطاب میں کیا کہیں گے کیونکہ 15 اگست کو وہ بڑے اعلانات کرتے ہیں۔ اپنی حکومت کی حصولیابیاں شمار کراتے ہیں اور ملک کے سامنے بڑے چینلجز کو لوگوں کی توجہ میں لاتے رہے ہیں۔


گزشتہ سال ملے زبردست اکثریت کے بعد جشن آزادی کے خطاب میں انہوں نے تین طلاق کے خلاف قانون لانے اور جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کرنے کی بات ترجیحی بنیاد پر رکھی تھی۔ انہوں نے عوامی آبادی کو کنٹرول کرنے اور پانچ ہزار ارب ڈالر کی معیشت کا پدف حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔


کووڈ-19 سے نمٹنے کا ہوسکتا ہے ذکر


وزیر اعظم نریندر جب 74 ویں جشن پر ملک کو خطاب کریں گے تو کووڈ-19 سے نمٹنے میں حکومت کی کوششوں کا ذکر کرسکتے ہیں۔ مودی حکومت کی دوسری مدت کار یہ دوسرا سال ہے اور حکومت نے معیشت میں سدھار کی پہل شروع کی ہے جبکہ کووڈ-19 سے یہ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ایودھیا میں پانچ اگست کو وزیر اعظم مودی کے ذریعہ رام مندر کے ’بھومی پوجن’ کے بعد ان کا یہ خطاب ہوگا۔ مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان جاری تعطل کے درمیان ان کا خطاب ہوگا۔ دونوں ممالک جدوجہد والے پوائنٹ سے فوجیوں کی واپسی کے لئے سفارتی اور فوجی مذاکرات کر رہے ہیں۔ کئی علاقوں میں مزید بہتری کے آلات کے اعلانات بھی کئے جاسکتے ہیں جبکہ حکومت نے زرعی اور دفاعی سمیت مختلف حلقوں میں کئی پہل کی ہے تاکہ خود انحصار ہندوستان کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 15, 2020 07:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading