من کی بات :گاندھی جی سے جڑی کسی ایک جگہ کا سفرکرنے کی پی ایم مودی نے عوام سے کی اپیل

وزیراعظم نریندرمودی نے آج لوگوں سے آنے والے وقت میں بابائے قوم مہاتما گاندھی سے جڑی کسی ایک جگہ کا سفر کرنے کی اپیل کی- پی ایم مودی نے آکاش وانی پر’من کی بات‘پروگرام میں کہا کہ وہ کچھ مہینے پہلے گجرات میں دانڈی گئےتھے۔

Aug 25, 2019 01:13 PM IST | Updated on: Aug 25, 2019 01:13 PM IST
من کی بات :گاندھی جی سے جڑی کسی ایک جگہ کا سفرکرنے کی پی ایم مودی نے عوام سے کی اپیل

وزیراعظم نریندرمودی نے آج لوگوں سے آنے والے وقت میں بابائے قوم مہاتما گاندھی سے جڑی کسی ایک جگہ کا سفر کرنے کی اپیل کی- پی ایم مودی نے آکاش وانی پر’من کی بات‘پروگرام میں کہا کہ وہ کچھ مہینے پہلے گجرات میں دانڈی گئےتھے۔آزادی کی تحریک میں ’نمک ستیہ گرہ‘،’دانڈی،تبدیلی لانے والا ایک بہت ہی اہم مقام ہے۔ دانڈی میں انہوں نے مہتاما گاندھی کو مختص جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایک میوزیم کا افتتاح کیاتھا۔ملک کے عوام آنے والے وقت میں مہاتما گاندھی سے جڑی کسی نہ کسی جگہ کا سفر ضرورکریں۔

انہوں نے کہاکہ ان مقامات پر پوربندر،سابرمتی آشرم،چمپارن،وردھا کا آشرم اوردہلی میں مہتاما گاندھی سے جڑے ہوئے مقام ہوسکتے ہیں۔آپ جب ایسی جگہوں پر جائیں تو اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں،تاکہ دیگر لوگ بھی اس سے تحریک لیں اور اس کے ساتھ اپنے جذبات کو ظاہر کرنے والے دو چار جملے بھی لکھئے۔آپ کے من کے اندر سے اٹھے جذبات کسی بھی بڑی ادبی تخلیق سےزیادہ طاقتورہوں گے۔

Loading...

وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے وقت میں بہت سارے پروگراموں ،مقابلوں،نمائشوں کے منصوبے بھی بنائے گئےہیں۔لیکن اس سلسلے میں ایک بات بہت ہی انوکھی ہے جو وہ بتانا چاہتے ہیں۔وینس بنالے نام کی ایک بہت مشہور آرٹ ایگزیبیشن ہے۔ جہاں دنیا بھر کے فن کار جمع ہوتے ہیں۔اس بار وینس بنالے کے انڈیا پویلین میں گاندھی جی کی یادگاروں سے جڑی بہت ہی انوکھی نمائش لگائی گئی ۔اس میں ہریپورا پینلس خصوصی طورپر دلچسپی کے حامل تھے۔گجرات کے ہریپورا میں کانگریس کا اجلاس ہوا تھا جہاں سبھاش چندر بوس کے صدر منتخب ہونے کا واقعہ تاریخ میں درج ہے۔

ان آرٹ پینلس کا ایک بہت ہی خوبصورت ماضی ہے۔ کانگریس کے ہریپورا اجلاس سے پہلے 38-1937 میں مہاتما گاندھی نے شانتی نکیتن کلا بھون کے اس وقت کے پرنسپل نند لال بوس کو مدعو کیاتھا۔گاندھی جی چاہتے تھے کہ وہ ہندوستان میں رہنے والے لوگوں کے طرز زندگی کو آرٹ کے ذریعہ سے دکھائیں اور ان کے اس فن کا مظاہرہ اجلاس کے دوران ہو۔یہ وہی نند لال بوس ہیں جن کا آرٹ ورک ہمارے آئین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

آئین کو ایک نئی پہچان دیتا ہے اور ان کی اس فن کاری نے آئین کے ساتھ ساتھ نند لال بوس کو بھی امر بنا دیا۔نند لال بوس نے ہریپورا کے آس پاس کے گاؤں کا دورہ کیا اور آخر میں دیہی ہندوستان کے طرز زندگی کو دکھاتے ہوئے کچھ تصویریں بنائیں۔اس بیش قیمت فن کاری کی وینس میں زبردست ستائش ہوئی۔انہوں نے ایک بار پھر گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی سے کوئی نہ کوئی عزم کرنے کی امید کرتا ہوں۔ملک کےلئے،سماج کےلئے،کسی اور کےلئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہئے۔یہی باپو کو اچھی،سچی ،مستند خراج عقیدت ہوگی۔

Loading...