ہندوستان میں کم ہورہے ہیں کورونا وائرس کے معاملات ، اب تک ٹھیک ہوئے 88 فیصد لوگ : وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ہم کورونا وائرس کے یومیہ معاملات اور کچھ دیگر معاملات میں کمی دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان میں آج صحتیاب ہونے کی شرح 88 فیصد پر پہنچ گئی ہے ، جو سب سے زیادہ ہے۔
- UNI
- Last Updated: Oct 20, 2020 12:01 AM IST

ہندوستان میں کم ہورہے ہیں کورونا وائرس کے معاملات ، اب تک ٹھیک ہوئے 88 فیصد لوگ : وزیر اعظم مودی
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ جو سماج سائنس اور انوویشن میں سرمایہ کاری کریں گے ، وہ مستقبل کو تشکیل دیں گے ، لیکن اس میں مکمل دراندیشانہ نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پیر کی شام ’گرانڈ چیلنجز اینول میٹنگ۔2020‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے سے سائنس اور انوویشن میں اچھی طرح سے سرمایہ کاری کرنی ہے اسی سے ہم صحیح وقت پر اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
وزیر اعظم مودی نے کہاکہ یہ میٹنگ ہندوستان میں منعقد کی جانی تھی ، جس میں تمام لوگوں کے پہنچنے کا امکان تھا ۔ لیکن بدلی ہوئی صورتحال میں اسے ورچوئل منعقد کیا جارہا ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی کی طاقت ہے کہ ہمیں عالمی وبا (کورونا وائرس) بھی الگ نہیں رکھ سکتی ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ہم کورونا وائرس کے یومیہ معاملات اور کچھ دیگر معاملات میں کمی دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان میں آج صحتیاب ہونے کی شرح 88 فیصد پر پہنچ گئی ہے ، جو سب سے زیادہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسا اس لئے ممکن ہوسکا کیونکہ ہندوستان لچکدار لاک ڈاون اختیار کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک تھا ۔ ہم نے ماسک پہننے اور لوگوں کے درمیان سماجی دوری اپنا کر اس سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے میں کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب کووڈ ۔19 کے لئے ٹیکہ کی تیاری میں سب سے آگے ہے ۔