உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi in Hooghly: وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں عوامی جلسے کے دوران ممتا بنرجی پر کی سخت تنقید

    وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں عوامی جلسے میں ممتا بنرجی کی تنقید کی۔

    وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں عوامی جلسے میں ممتا بنرجی کی تنقید کی۔

    PM Modi in West Bengal: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) پیر کو مغربی بنگال (West Bengal) کے دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے ہگلی میں عوامی تقریب کو خطاب کیا۔

    • Share this:
      کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) پیر کو مغربی بنگال (West Bengal) کے دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے ہگلی میں عوامی تقریب کو خطاب کیا۔ مغربی بنگال میں نوآپاڑا سے دکشنیشور تک میٹرو ریلوے کی توسیع کا افتتاح کرنے کے لئے پہنچے وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر کی شروعات بنگلہ میں شکریہ ادا کرکے کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ لوگوں کو یہ جوش، یہ امنگ، یہ توانائی کولکاتا سے لے کر دہلی تک بہت بڑا پیغام دے رہا ہے۔ اب مغربی بنگال تبدیلی کا من بنا چکا ہے۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ حکومتوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید ہائی وے، جدید ریلوے، جدید ایئر ویز، ان ممالک کے جدید انفرا اسٹرکچر نے، ان ممالک کو جدید بنانے میں مدد کی، وہاں یہ ایک طرح سے تبدیلی کی بڑی وجہ بنی۔ ہمارے ملک میں بھی یہی کام دہائیوں پہلے ہونا چاہئے تھا، لیکن ہوا نہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اب ہمیں مزید تاخیر نہیں کرنی ہے۔ ہمیں ایک پل بھی رکنا نہیں ہے۔ ہمیں ایک پل بھی گنوانا نہیں ہے، اسی سوچ کے ساتھ آج ملک میں جدید انفرا اسٹرکچر کی تعمیر پر خوب زور دیا جارہا ہے اور شاندار سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: