ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٖٖPM Modi Address to Nation:پی ایم مودی کاقوم سےخطاب،تمام شہریوں کو مفت ملے گی کوروناویکسین

کورونا کی دوسری لہر میں کمی کے ساتھ ملک کے بہت سارے حصوں میں ان لاک کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان نے کورونا کی دوسری لہر پر قابوپایاہے۔ تاہم پی ایم مودی نے ان لاک کے بعد عوام کو لاپرواہی نہ برتنے کا مشورہ دیاہے ۔

  • Share this:
ٖٖPM Modi Address to Nation:پی ایم مودی کاقوم سےخطاب،تمام شہریوں کو مفت ملے گی کوروناویکسین
وزیر اعظم نریندر مودی ۔ (PTI Photo)

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی قوم سے خطاب کیاہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ کورونا 100میں آنے والی سب سے زیادہ اور خطرناک وبا ہے۔ انہوں نے اس وبا سے ملک میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہارتغریت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور وقت پر آکجسین کی پیداوار اور سپلائی کو یقینی بنایاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہرحصہ سے جو لایا جاسکتا تھاوہ لایا گیاہے۔


وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ 16 جنوری تک مرکزی حکومت کے اختیارمیں ہی سب کچھ چل رہاتھا تاہم اس دوران ریاستیں حکومتوں نے کئی سوال کیے ہر فیصلہ مرکزی حکومت ہی کیوں کرتی ہے۔ جس کے بعد مرکزی حکومت نے ریاستوں کے مطالبات کو دیکھتے ہوئے ویکسی نیشن کو لیکر مرکزی حکومت نے اپنی پالیسی کو تبدیل کردی ہے اور 25فیصد کا کام ریاستوں کو دیاگیاہے۔ریاستی حکومتوں کو ویکسین کو لیکر اقدامات کرنے پر انہیں بھی تجربات کا سامنا کرنا ہے۔ مئی کے مہینہ میں لوگوں کو دوسری لہر کی وجہہ سے پریشانی ہوئی ۔


آج یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ ویکسی نیشن کی ذمہ داری اب مرکزی حکومت اٹھائے گی ۔ مرکزی حکومت ہی تمام ریاستوں میں ویکسی نیشن کا عمل پورا کریگی ۔ دو ہفتوں کے بعد مرکزی حکومت تمام ریاستوں کو مفت ویکسین سپلائی کرے گی ۔ ملک میں کسی بھی ریاستی حکومت کو کچھ بھی خرچ نہیں کرنا پڑے گا ۔وزیراعظم پی ایم مودی نے کہا کہ کسی بھی شہری کو ویکسین کے لیے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔



پی ایم مودی ویکسی نیشن کے حوالے سے حکومت کی کوششوں کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا ہر شہری بغیر کسی خوف کے کورونا ویکسین لیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب تک ملک میں 23 کروڑ شہریوں کو کورونا ویکسین دی گئی ہے۔ اور ملک میں اس وقت 7 کمپنیاں مختلف کورونا ویکسین بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3ویکسین کے ٹرائل آخری مراحلے میں ہے۔ پی ایم نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت ویکسین کے پیداروار میں شدت لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ نیسل ویکسین سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔



وزیراعظم نریندرمودی نے ایک اور بڑا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ  غریب کلیان یوجنا پر عمل آوری، دیوالی تک جاری رہے گی ۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی غریب خاندان بھوکا نہیں سوپائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہر غریب خاندان کو مقررہ مقدار میں اناج دیاجائیگا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ویکسین کو لیکر خدشات اور افواہوں کو لیکر عوام کسی پر بھی بھروسہ نہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ افواہوں پرپھیلانے والے افراد غریب افراد کو گمراہ کررہے ہیں۔


یادر ہے کہ گذشتہ سال کوویڈ ۔19 عالمی وبائی وبا کے بعد وزیر اعظم نے متعدد بار ملک سے خطاب کیا ہے۔ اس دوران ، انہوں نے لوگوں کو تجاویز دیں اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے ان کی حکومت کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اپنے خطابوں میں ، وزیر اعظم کئی بار نئے اعلانات بھی کر چکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کمزور ہورہی ہے۔آئیے ہم آپ کو بتادیں کہ ملک میں کورونا وبا کی تباہی کی دوسری لہر کے بعد ، اب یہ کمزور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ایک دن میں چار لاکھ سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے جارہے تھے۔ تاہم ، اب لگتا ہے کہ حالات بہتر ہورہے ہیں۔ جس ملک میں آج قریب قریب ایک لاکھ نئے کیسزریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ایک ہی وقت میں ، کورونا کے ایکٹیو کیسز 15 لاکھ سے کم ہوگئے ہیں۔



کورونا کی دوسری لہر میں سست روی کے بعد ، بہت سی ریاستوں نے یہاں نافذ کی جانے والی پابندیوں کو نرم کرنا شروع کردیا ہے۔ دہلی ، مہاراشٹر ، اترپردیش ، راجستھان سمیت متعدد ریاستوں نے یہاں انلاک عمل شروع کردیا ہے۔ تاہم ، بہت ساری ریاستیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے لاک ڈاؤن میں بھی اضافہ کیا ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 07, 2021 05:09 PM IST