ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بہار انتخابات : وزیر اعظم مودی سمیت 30 بی جے پی لیڈران کریں گے تشہیر، فہرست میں تیجسوی سوریہ کا نام نہیں

Bihar Election : بہار اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی نے وزیر اعظم مودی سمیت 30 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کردی ہے ۔

  • Share this:
بہار انتخابات : وزیر اعظم مودی سمیت 30 بی جے پی لیڈران کریں گے تشہیر، فہرست میں تیجسوی سوریہ کا نام نہیں
بہار انتخابات : وزیر اعظم مودی سمیت 30 بی جے پی لیڈران کریں گے تشہیر، فہرست میں تیجسوی سوریہ کا نام نہیں

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ بی جے پی نے بہار انتخابات میں اپنے 30 سینئر لیڈروں کو تشہیری مہم میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ ، بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا سمیت کئی مرکزی وزرا اور بہار کے بڑے بی جے پی لیڈروں کے نام شامل ہیں ۔


اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا نام بھی شامل ہے ۔ تاہم بی جے پی کی حکمرانی والی کسی دیگر ریاست کے وزیر اعلی کا نام اس فہرست میں نہیں ہے ۔ فہرست میں ایک اور نام کا نہ ہونا چونکاتا ہے ۔ بہار انتخابات کے اعلان کے بعد جنوبی ہندوستان کے نوجوان لیڈر تیجسوی سوریہ کو بھی بی جے پی بہار دورے پر لے گئی تھی ، لیکن اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں سوریہ کا نام شامل نہیں ہے ۔


بہار بی جے پی کی طرف سے آج دوپہر کے بعد اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے 30 سینئر لیڈران بہار میں این ڈی اے امیدواروں کی جیت یقینی بنانے کیلئے ان کے حق میں انتخابی تشہیر چلائیں گے ۔ اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں سب سے اوپر وزیر اعظم مودی کا نام ہے تو اس کے بعد قومی صدر جے پی نڈا ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور پھر وزیر داخلہ امت شاہ کا نام رکھا گیا ہے ۔ بہار بی جے پی کے صدر سنجے جیسوال ، سشیل کمار مودی اور پارٹی کے ریاستی انچارج بھوپیندر یادو کا نام بھی اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں شامل ہے ۔


یہ لیڈران ہوں گے اسٹار پرچارک

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے جو فہرست جاری کی گئی ہے ، اس میں وزیر اعظم مودی کے علاوہ جے پی نڈا ، راجناتھ سنگھ ، امت شاہ ، دیویندر فڑنویس ، رادھا موہن سنگھ ، روی شنکر پرساد ، گری راج سنگھ ، اسمرتی ایرانی ، اشونی چوبے ، نتیانند رائے ، آر کے سنگھ ، دھرمیندر پردھان ، یوگی آدتیہ ناتھ ، رگھوبر داس ، منوج تیواری ، بابولال مرانڈی ، نند کشور یادو ، منگل پانڈے ، رام کرپال یادو ، سشیل سنگھ ، چھیدی پاسوان ، سنجے پاسوان ، جنک چمار ، سمراٹ چودھری ، ویویک ٹھاکر اور نویدیتا سنگھ کے نام شامل ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 11, 2020 05:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading