ہوم » نیوز » عالمی منظر

وزیر اعظم مودی اور بحرین کے شاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نےکورونا بحران پر کیا تبادلہ خیال، کہا- ساتھ ہیں دونوں ملک

بحرین کے شاہ نے وزیراعظم مودی (Narendra Modi) کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بحرین میں رہنے والے ہندوستانی برادری کے لوگوں کی فلاح کے لئے ذاتی طور پر دھیان رکھیں گے۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی اور بحرین کے شاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نےکورونا بحران پر کیا تبادلہ خیال، کہا- ساتھ ہیں دونوں ملک
وزیراعظم مودی اور بحرین کے شاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کورونا بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی (Narendra Modi) اور بحرین (Bahrain) کے شاہ بحرین کے شاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پیرکو کورونا وائرس (Coronavirus) بحران اور مالی بازار پر اس کے منفی اثر سے متعلق فون پر تبادلہ خیال کیا۔ آفیشیل بیان کے مطابق فون پر ہوئی بات چیت میں شاہ نے وزیراعظم نریندر مودی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بحرین میں رہنے والے ہندوستانی برادری کے لوگوں کی فلاح کا ذاتی طور پر خیال رکھیں گے۔ بیان کے مطابق، ’دونوں لیڈروں کے مطابق کووڈ-19 صحت بحران اور اس کے منفی اثرات، سازوسامان کی فراہمی اور مالی بازارکے اثرپر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی برادری کے لوگوں کا ہمیشہ خیال رکھنے کے لئے بحرین کے افسران کی تعریف کی۔ دونوں لیڈر اس پر متفق ہوئے کہ دونوں ممالک کے افسر آپسی رابطہ بنائے رکھیں گے اور کووڈ -19 کے چیلنج سے نمٹنے میں ایک دوسرے کی ہرممکن مدد کریں گے۔ وزیراعظم نے شاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے کہا کہ ہندوستان بحرین کو اپنے اہم توسیعی پڑوسی ملک کی طرح مانتا ہے۔




واضح رہےکہ وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے لوگوں سے لمبی لڑائی لڑنے کے لئے تیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے پیر کو اپنے وزرا سےکہا کہ لاک ڈاون سے دھیرے دھیرے باہر نکلنے اورخطرناک وبا کے اقتصادی اثر پرلگام لگانےکےلئے منصوبہ بنائیں۔ انہوں نےکہا کہ دوسرے ممالک پر انحصارکم کرنے کے منصوبے بھی بنائے جائیں۔ بحرین کے شاہ نے وزیراعظم مودی (Narendra Modi) کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بحرین میں رہنے والے ہندوستانی برادری کے لوگوں کی فلاح کے لئے ذاتی طور پر دھیان رکھیں گے۔
First published: Apr 07, 2020 01:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading