یوکرین جنگ کی وجہ سے ہندوستان روس سربراہی اجلاس ملتوی، حکومت نے وزیراعظم مودی کے دورے کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا
یوکرین جنگ کی وجہ سے ہندوستان روس سربراہی اجلاس ملتوی، حکومت نے وزیراعظم مودی کے دورے کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا (فائل فوٹو)
بلومبرگ نیوز نے ایک روسی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ ہندوستان نے ایس سی او سمٹ کے دوران ازبکستان میں ہی اس سال مودی-پوتن کی بات چیت ممکن نہ ہونے کی جانکاری دے دی تھی۔
وزیراعظم نریندر مودی اس سال روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ سرباہی اجلاس نہیں کرپائیں گے۔ ایسا وہ یوکرین جنگ اور اس میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی پوتن کی دھمکی کے پیش نظر کریں گے۔ یہ بات امریکہ کی بلومبرگ نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہی ہے۔ ویسے مودی اورپوتن ستمبر میں اُزبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی میٹنگ کے دوران غیر رسمی طور سے مل چکے ہیں۔ دونوں قائدین یوکرین جنگ اور دیگر معاملات پر 2022 میں کئی مرتبہ ٹیلی فون پر بھی بات کرچکے ہیں۔
ہندوستان بنا بڑا خریدار یوکرین جنگ کے دوران ہندوستان، روسی تیل کا چین کے بعد دوسرا سب سے بڑا خریدار بن کر ابھرا ہے۔ ہندوستان نے یوکرین پر روسی حملے کی بھی مذمت نہیں کی ہے۔ ہندوستان اس مسئلے پر مناسب دوری بھی بنا کر چل رہا ہے۔ مودی اور پوتن کے سربراہی اجلاس کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا ہندوستانی وزارت خارجہ اور نئی دہلی میں روسی سفارتخانے نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
وزیراعظم مودی کے روس دورے کے شیڈیول کا اعلان نہیں بلومبرگ نیوز نے ایک روسی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ ہندوستان نے ایس سی او سمٹ کے دوران ازبکستان میں ہی اس سال مودی-پوتن کی بات چیت ممکن نہ ہونے کی جانکاری دے دی تھی۔ بتادیں کہ صدر پوتن دونوں ممالک کی 21ویں سالانہ چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے دسمبر 2021 میں نئی دہلی آئے تھے۔ 2022 میں روس جانے کی باری مودی کی ہے لیکن ابھی تک حکومت ہند کی جانب سے وزیراعظم کے روس دورے کا کوئی شیڈیول کے بارے میں نہیں کہا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔