உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia Ukraine War: پی ایم مودی اور جو بائیڈن کے درمیان بات چیت، روس۔یوکرین جنگ پر جتائی گئی تشویش

    Youtube Video

    India -America:پی ایم مودی نے کہا، "ہم نے یوکرین میں لوگوں کی حفاظت اور انہیں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کو بھی اہمیت دی ہے۔ اپنی طرف سے، ہم نے یوکرین اور اس کے پڑوسی ممالک کو دوائیں اور دیگر امدادی سامان بھیجا ہے۔ یوکرین کے مطالبے پر ہم بہت جلددوائیوں کی ایک اور کھیپ بھیج رہے ہیں۔

    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی(Prime Minister Narendra Modi) اور امریکی صدر جو بائیڈن(US President Joe Biden) کے د رمیان ورچو ل میٹنگ(Virtual Meetin) ہوئی ہے۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ دنیا کی دو قدیم اور سب سے بڑی جمہوریتوں کے طور پر ہم فطری شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب یوکرین کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔

      اس میٹنگ میں یوکرین کے شہر بوچہ(Bucha) میں ہونے والے قتل عام کا بھی ذکر کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ بوچا میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کی حالیہ خبریں بہت تشویشناک ہیں۔ ہم نے فوری طور پر اس کی مذمت کی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری مذاکرات امن کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے یوکرین اور روس کے صدور سے بات کی۔ میں نے صدر پوٹن کو یوکرین کے صدر سے براہ راست بات کرنے کا مشورہ دیا۔

      ساتھ ہی امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ میں یوکرین کے لوگوں کے لیے ہندوستان کی انسانی امداد کا خیر مقدم کرتا ہوں جو ہولناک حملے کا شکار ہیں۔ ہم ایک مضبوط اور ترقی پسند دفاعی شراکت داری کا اشتراک کرتے ہیں۔

      یی بھی پڑھیں :

      پی ایم مودی نے کہا، "ہم نے یوکرین میں لوگوں کی حفاظت اور انہیں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کو بھی اہمیت دی ہے۔ اپنی طرف سے، ہم نے یوکرین اور اس کے پڑوسی ممالک کو دوائیں اور دیگر امدادی سامان بھیجا ہے۔ یوکرین کے مطالبے پر ہم بہت جلد دوائیوں کی ایک اور کھیپ بھیج رہے ہیں۔

      ساتھ ہی امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ میں یوکرین کے لوگوں کے لیے ہندوستان کی انسانی امداد کا خیر مقدم کرتا ہوں جو ہولناک حملے کا شکار ہیں۔ ہم ایک مضبوط اور ترقی پسند دفاعی شراکت داری کا اشتراک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ روس کی جنگ کے اثرات کو منظم اور مستحکم کرنے کے طریقہ کار پر قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: