ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا وائرس : وزیر اعظم مودی اور مریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ، وبا سے نمٹنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال

PM Modi speaks to Joe Biden: وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے آج فون پر بات چیت کی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں لیڈروں نے کورونا وبا سے نمٹنے کے طور طریقوں پر بات چیت کی ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : وزیر اعظم مودی اور مریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ، وبا سے نمٹنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال
کورونا وائرس : وزیر اعظم مودی اور مریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ، وبا سے نمٹنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے آج فون پر بات چیت کی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں لیڈروں نے کورونا وبا سے نمٹنے کے طور طریقوں پر بات چیت کی ۔ بتادیں کہ امریکہ نے کووی شیلڈ ویکسین کے خام مال کو ہندوستان بھیجنے سے اتفاق رائے ظاہر کیا تھا ۔ خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا : کورونا وائرس کی شروعات میں جب ہمارے اسپتال بھرے تھے اور اس وقت جس طرح ہندوستان نے امریکہ کو مدد بھیجی تھی ، ٹھیک اسی طرح ہم بھی ضرورت کی اس گھڑی میں ہندوستان کی مدد کرنے کیلئے پابند عہد ہیں ۔


امریکی صدر کے ساتھ بات چیت کے بعد مودی نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی ۔ وزیر اعظم مودی نے لکھا : دونوں ممالک میں کورونا وائرس سے پیدا ہوئے حالات پر ہم نے تفصیل سے گفتگو کی ۔ میں نے صدر بائیڈن کو امریکہ کے ذریعہ ہندوستان کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔




ایک دوسرے ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا : صدر جو بائیڈن نے ہندوستان کو کورونا وائرس ویکسین کیلئے خام تیل اور دواوں کی بلا رکاوٹ سپلائی کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔ ہندوستان اور امریکہ ہیلتھ کیئر کی پارٹنرشپ کورونا وائرس کے عالمی چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے ۔

ہندوستان کی مدد کیلئے 24 گھنٹے کام کرے گا واشنگٹن

ادھر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے پیر کو کہا کہ واشنگٹن کورونا وائرس کے معاملوں میں بھیانک اضافہ کا سامنے کررہے ہندوستان کی مدد کیلئے 24 گھنٹے کام کرے گا اور وہ ٹیکوں کیلئے خام مواد ، وینٹی لیٹر ، آکسیجن پروڈکشن سپلائی اور ٹیکہ کاری میں توسیع کیلئے مالی تعاون سمیت ہر مدد دستیاب کرانے پر کام کررہا ہے ۔

سفبر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ میں ہندوستان میں بھیانک حالات کے بارے میں بتانے کیلئے ایک منٹ لینا چاہتی ہوں ۔ وہاں کورونا کے معاملات میں حال ہی میں ہوا اضافہ کافی بھیانک ہے ۔ امریکہ ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 26, 2021 10:24 PM IST