ماں سےآشیرواد لینے گجرات پہنچے وزیراعظم مودی، سورت حادثہ کی وجہ سے نہیں منایا جیت کا جشن

وزیراعظم نریندرمودی نےسورت میں آتشزدگی کےسانحہ پرافسوس کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ کئی خاندانوں کے چراغ بجھ گئے، ان کے ارمان خاک ہوگئے۔ جتنا بھی دکھ ظاہرکیا جائے، کم ہے۔

May 26, 2019 10:09 PM IST | Updated on: May 26, 2019 10:12 PM IST
ماں سےآشیرواد لینے گجرات پہنچے وزیراعظم مودی، سورت حادثہ کی وجہ سے نہیں منایا جیت کا جشن

وزیراعظم نریندر مودی نے حلف برداری تقریب سے قبل گجرات پہنچ کر ماں سے لیا آشیروا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے حلف برداری تقریب سے قبل آج گجرات پہنچ کراپنی بزرگ ماں کا آشیرواد لیا۔ وزیراعظم مودی کی ماں ہیرا بین جوگاندھی نگرمیں رہتی ہیں، ان سے ملاقات کرنے پہنچےتھے۔ گجرات میں ایک ریلی کوخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ 2014 کےالیکشن کے دوران ہندوستان کےلوگوں کوگجرات کی ترقی کے بارے میں پتہ چلا۔ میں گجرات کے لوگوں کے درشن کے لئے یہاں موجود ہوں۔

ریاست کےشہریوں کا آشیرواد میرے لئے ہمیشہ سے بہت اہم ہے۔ انہوں نےکہا کہ 2014 میں ملک کوگجرات کوجاننےکا موقع ملا اورگجرات کا وکاس ماڈل سب کے سامنےآیا۔ 2014 میں آپ نے وعدہ کیا، اب آپ کےدیئےسنسکاروں کوآگے بڑھا رہا ہوں۔

Loading...

وزیراعظم نریندرمودی نے سورت میں آتشزدگی کے سانحہ پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کئی خاندانوں کے چراغ بجھ گئے، ان کے ارمان خاک ہوگئے۔ جتنا بھی دکھ  ظاہرکیا جائے، کم ہے۔ خدا ہلاک ہونے والی فیملی کواس خطرناک جھٹکےکوسہنے کی طاقت دے انہوں نےکہا کہ میں اس زمین پرآیا ہوں، جس نےمجھے پالا ہے۔ میں اس زمین پر واپس آیا ہوں، جس سے میرا کافی لگاو ہے۔

انہوں نے کہا نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں لوگ ہماری حمایت کررہے تھے۔ بھلے ہی وہ ہمیں ووٹ نہیں کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سورت حادثہ کو لے کرمسلسل میں ریاستی حکومت کے رابطے میں ہوں۔  انہوں نےکہا کہ سورت میں جو آگ لگی، اس سے میں بہت پریشان تھا۔ یہ حادثہ ایک ایسی سانحہ ہے، جو کسی کو بھی ہلا دیتی۔ متاثرہ اہل خانہ کے لئے ہمدردی کی جائے کم ہے۔  

اس سےقبل وزیراعظم مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی مورتی پرخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے احمد آباد کے خان پورمیں ایک عوامی جلسے کوبھی خطاب کیا ۔ بی جے پی سربراہ امت شاہ بھی ساتھ موجود تھے۔ اس کےعلاوہ امت شاہ نے بھی پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئےکہا کہ نریندربھائی گجرات کےگوروہیں، ان کی وجہ سے پوری دنیا گجرات کو اہمیت دیتی ہے۔

Loading...