ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے کہا : سنہرے حروف میں لکھا جائے گا شہریت ترمیمی بل ، اپوزیشن پر کیا تیکھا حملہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے کہا : سنہرے حروف میں لکھا جائے گا شہریت ترمیمی بل ، اپوزیشن پر کیا تیکھا حملہ
وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی بل 2019 پر جاری گھمسان کے درمیان اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بی جے پی کی میٹنگ میں وزیر اعظم نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ، جو مذہبی بنیاد پر استحصال کا شکار لوگوں کو  مستقل راحت بخشے گا ۔



پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سی اے بی پر اپوزیشن پارٹیاں پاکستان کی زبان بول رہی ہیں ۔ بتادیں کہ شہریت ترمیمی بل 2019 بدھ کو راجیہ سبھا میں پیش ہوگا ۔ اس سے پہلے اپوزیشن پارٹیوں کی شدید مخالفتوں کے درمیان پیر کو یہ بل لوک سبھا میں پاس ہوگیا ۔ لوک سبھا میں بل کی حمایت میں 311 اور مخالفت میں 80 اراکین نے ووٹ کیا ۔



ادھر کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بل کو لے کر بی جے پی پر بڑا حملہ کیا ۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ مودی – شاہ حکومت شہریت ترمیمی بل کے ذریعہ شمال مشرق میں نسلی صفایا کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے بل کے خلاف شمال مشرق میں احتجاج سے متعلق خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ شمال مشرق کے عوام کے ساتھ پوری مضبوطی سے کھڑے ہیں ۔



قابل ذکر ہے کہ اس بل کے خلاف منگل کو طلبہ تنظیموں اور دیگر تنظیموں نے شمال مشرق کے کئی حصوں میں احتجاج کیا ۔ اس دوران سڑک جام ہونے کی وجہ سے اسپتال لے جاتے وقت دو ماہ کی ایک بیمار بچی کی موت ہوگئی ۔ آل آسام اسٹوڈینٹس یونین ، نارتھ ایسٹ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ، ایس ایف آئی ، ڈی وائی ایف آئی ، ایڈوا ، اے آئی ایس ایف اور آئسا نے الگ سے ایک بند کی اپیل کی ۔ گوہاٹی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر جلوس نکالے گئے اور مظاہرین نے اس بل کے خلاف نعرے بازی کی ۔
First published: Dec 11, 2019 11:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading