وزیراعظم نریندرمودی نےکہا 'ہمارے جانبازوں نےدہشت گردوں کوان کےگھرمیں گھس کرمارا'۔

نریندرمودی نےکہا کہ ہمارے قابل فخراورشاندارملک کی تاریخ میں، جس نےسینکڑوں سال تک غلامی کی مدت دیکھی، ہمارے قدیم ورثہ کوبرباد ہوتےدیکھا ہے، اس کےمطالعہ میں آرکالوجی کی بہت اہمیت ہے۔ کاشی وشوناتھ میں بھولےبابا کے40 سے زیادہ مندروں کولوگ دبوچ کربیٹھے تھے، اب ان مندروں کومحفوظ کیا جارہا ہے۔

Mar 09, 2019 03:10 PM IST | Updated on: Mar 09, 2019 03:11 PM IST
وزیراعظم نریندرمودی نےکہا 'ہمارے جانبازوں نےدہشت گردوں کوان کےگھرمیں گھس کرمارا'۔

وزیراعظم نریندرمودی نوئیڈا میں ریلی کوخطاب کرتے ہوئے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے نوئیڈا میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اری کے بعد ہم سے ثبوت مانگ رہے تھے، پلوامہ حملہ ہوا توہندوستان کے جانبازوں نے جوکام کیا، ایسا کام دہائیوں تک نہیں ہوا۔ ہمارے جانبازوں نے دہشت گردوں کوان کےگھرمیں گھس کرمارا ہے۔ ہندوستان کبھی بھول نہیں سکتا کہ 26 نومبر2008 کوممبئی میں پاکستان سےآئے10 دہشت گردوں نے دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔ سارے ثبوت پاکستان میں بیٹھے دہشت گردوں کےآقاوں کی طرف جارہےتھے۔

وزیراعظم نےکہا کہ ہمارے جانبازوں نےدہشت گردوں کوان کےگھرمیں گھس کرمارا، دہشت گردی کےسرپرستوں کوایسے جواب کی امید نہیں تھی۔ انہوں نےکہا کہ دہشت گردوں کوان کی زبان میں ہی ہم نے جواب دیا۔

Loading...

نریندرمودی نےکہا کہ ہمارے قابل فخراورشاندارملک کی تاریخ میں، جس نےسینکڑوں سال تک غلامی کی مدت دیکھی، ہمارے قدیم ورثہ کوبرباد ہوتے دیکھا ہے، اس کے مطالعہ میں آرکالوجی کی بہت اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشی وشوناتھ میں بھولےبابا کے40 سے زیادہ مندروں کولوگ دبوچ کربیٹھے تھے، اب ان مندروں کومحفوظ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں لینے دینے والی ثقافت پرپوری سختی کے ساتھ نمٹا جارہا ہے اوراسکیموں کوپورا کرنے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفاد میں بنایا جارہا ہے۔ اسی وجہ سے ہربدعنوان کومودی سے پریشانی ہےاوروہ آج اس چوکیدارکوگالی دینےکےمقابلے میں مصروف ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک اورایئراسٹرائیک کے بعد دہشت گردی کے آقاوں کوسمجھ میں آگیا ہےکہ یہ قدیم ہندوستان نہیں ہے، ملک کے جانبازجوان انہیں جواب دے رہے ہیں، لیکن اس ملک کے شہریوں کے طورپرمحتاط رہ کرہمیں بھی اپنا فرض نبھانا ہے۔

Loading...