راکیش جھجھن والا کے انتقال سے غم کی لہر، PM مودی نے ان الفاظ میں کیا یاد
راکیش جھجھن والا کے انتقال سے غم کی لہر، PM مودی نے ان الفاظ میں کیا یاد ۔ فوٹو کریڈٹ : @narendramodi
PM Modi condoles Rakesh Jhunjhunwala : راکیش جھجھن والا کی موت پر غم کی لہردوڑ گئی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے راکیش جھجھن والا کی موت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ۔
نئی دہلی : ہندوستانی شیئر بازار کے بگ بل یا جادوگر کہے جانے والے راکیش جھجھن والا کا اتوار کی صبح انتقال ہوگیا ۔ وہ 62 سال کے تھے ۔ راکیش جھجھن والا کی موت پر غم کی لہردوڑ گئی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے راکیش جھجھن والا کی موت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا : راکیش جھجھن والا بے مثال ہمت والے شخص تھے ۔ وہ زندگی کو بھرپور طریقے سے جیتے تھے اور زندگی کے تئیں گہری سمجھ رکھتے تھے ۔ وہ مزاحیہ بھی کافی تھے ۔ فائنانشیل ورلڈ میں راکیش جھجھن والا نے انمٹ کردار ادا کیا ہے ۔ وہ ہندوستان کی ترقی کے تئیں بھی کافی پرجوش رہتے تھے ۔ ان کا جانا کافی افسوسناک ہے ۔ ان کے اہل خانہ اور فینس کے تئیں میری تعزیت ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں راکیش جھجھن والا نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی تھی ۔ اس ملاقات کے دوران ایک دلچسپ واقعہ ہوگیا ۔ جب وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ان کی تصویر سامنے آئی تو ان کی شرٹ کافی مڑی ہوئی تھی ۔ جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا : اس میں میری کیا غلطی ۔
Rakesh Jhunjhunwala was indomitable. Full of life, witty and insightful, he leaves behind an indelible contribution to the financial world. He was also very passionate about India’s progress. His passing away is saddening. My condolences to his family and admirers. Om Shanti. pic.twitter.com/DR2uIiiUb7
انہوں نے کہا کہ انہوں نے شرٹ پر پریس تو کرائی تھی، اس کے باوجود اس میں سلوٹیں پڑ گئیں تو وہ کیا کرسکتے ہیں ۔ پھر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا : مجھے کون سا کلائنٹ بنانا ہے یا کسٹمر بنانا ہے ۔ اس ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے جھنجھن والا کی جم کر تعریف کی تھی ۔ وزیر اعظم مودی نے ون اینڈ آنلی کہہ کر مخاطب کیا تھا ۔
بتا دیں کہ راکیش جھجھن والا ایک ٹریڈر ہونے کے ساتھ ساتھ چارٹیڈ اکاونٹینٹ بھی تھے اور ملک کے سب سے امیر کاروباریوں میں سے ایک تھے ۔ راکیش جھجھن والا ہنگامہ میڈیا اور ایپ ٹیک کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ وائسرائے ہوٹلز، کانکارڈ بایوٹیک، پروووگ انڈیا اور جیوجت فائنانشیل سروسیز کے ڈائریکٹر بھی تھے ۔ حال ہی میں انہوں نے اکاسا ایئرلائنز لانچ کی تھی ۔ ارب پتی سرمایہ کار راکیش جھجھن والا نے 40 فیصد حصہ داری کیلئے اکاسا ایئر میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔