உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Punjab Election Results 2022: وزیر اعظم مودی نے دیا پنجاب میں مدد کا بھروسہ، تو اروند کیجریوال بولے-Thank You Sir

    پنجاب اسمبلی انتخابات (Punjab Assembly Election) میں زبردست اکثریت کے ساتھ جیت درج کرنے والی عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کو وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کے ذریعہ مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے ریاستی حکومت کو ہرممکن مدد دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پنجاب اسمبلی انتخابات (Punjab Assembly Election) میں زبردست اکثریت کے ساتھ جیت درج کرنے والی عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کو وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کے ذریعہ مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے ریاستی حکومت کو ہرممکن مدد دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی مبارکباد پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے شکریہ ادا کیا ہے۔

      وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے تقریباً 13 گھنٹے پہلے ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو مبارکباد دی تھی۔ وزیر اعظم مودی (PM Modi) نے ٹوئٹ کرکے لکھا تھا، ’میں آپ کو پنجاب الیکشن میں جیت کے لئے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میں پنجاب کی ترقی کے لئے مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں‘۔

      I would like to congratulate AAP for their victory in the Punjab elections. I assure all possible support from the Centre for Punjab’s welfare. @AamAadmiParty

      اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لکھا ہے-‘Thank You Sir’.

      واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی (Punjab Assembly) کی 117 سیٹوں میں سے عام آدمی پارٹی نے 92 سیٹوں پر مکمل اکثریت کے ساتھ جیت درج کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وہیں، 18کانگریس، 4 شرومنی اکالی دل، دو بی جے پی اور ایک سماجوادی پارٹی کو ملی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کو سال 2017 کے الیکشن کے مقابلے 72 سیٹیں اس بار زیادہ حاصل ہوئی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: