உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہماچل کو آج ایمس کا تحفہ دیں گے وزیراعظم مودی، کوللو دسہرہ میں بھی کریں گے شرکت

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی گرمجوشی اور عظیم تہذیب کے لئے جانے جانے والے ہماچل پردیش میں آخر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Shimla
    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی آج بدھ کو ہماچل پردیش کے لوگوں کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کی سوغات دیں گے۔ وزیراعظم مودی صبح 11:30 بجے بلاس پور ایمس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد لوہنو میدان میں جلسہ عام کرنے کے بعد وہ انتخابی بگل بجائیں گے۔ بلاس پور میں اپنے پروگرام کے بعد، پی ایم مودی بین الاقوامی کوللو دسہرہ تہوار میں شرکت کرتے ہوئے مودی بین الاقوامی کوللو دسہرہ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے ملک کے پہلے وزیر اعظم بن جائیں گے۔ پی ایم او کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہماچل پردیش کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی ریاست کے لوگوں کو 3,650 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹس پیش کریں گے۔سب سے پہلے 1,470 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنایا گیا ایمس کا وہ افتتاح انجام دیں گے۔

      اس اسپتال کا سنگ بنیاد پی ایم مودی نے ہی سال 2017 میں رکھا تھا۔ مودی 1611 کروڑ کے افتتاح اور دیگر سنگ بنیاد بھی کریں گے۔ پی ایم بلاس پور میں ہائیڈرو انجینئرنگ کالج بندلا کا افتتاح کریں گے۔ وہیں، بددی میڈیکل ڈیوائس پارک اور بھارت مالا پروجیکٹکے تحت پنجور سے نالاگڑھ کے درمیان بننے والے 31 کلومیٹر طویل فور لین قومی شاہراہ کا بلاس پور سے ہی ورچول سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سے پہلے وزیراعظم مودی صبح 11:20 بجے ہیلی کاپٹر سے بلاس پور ایمس پہنچیں گے۔ ہیلی پیڈ سے سیدھے ایمس کے سی بلاک جائیں گے۔ وہاں ایمس کا افتتاح کریں گے۔ دوپہر 2 بجے کے قریب کوللو دسہرہ فیسٹیول کے ل ئے روانہ ہوں گے۔ دسہرہ فیسٹیول 5 سے 11 اکتوبر تک جاری رہے گا۔


      یہ بھی پڑھیں:
      وزیر اعظم مودی نے یوکرین کے صدر سے کی بات، روس سے جنگ ختم کرانے میں مدد کا دیا آفر

      یہ بھی پڑھیں:
      مدارس کا سروے کرنے والی سرکار نصف سیشن گزرنے کے بعد کتابیں نہیں کر سکی مہیا

      وزیراعظم نے ٹوئٹ کرکے اس دورے کی دی معلومات
      وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی گرمجوشی اور عظیم تہذیب کے لئے جانے جانے والے ہماچل پردیش میں آخر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ میں کل، 5 اکتوبر کو ریاست میں مختلف پروگراموں میں حصہ لوں گا۔ اس میں شامل کو کوللو دسہرہ تقاریب بھی شامل ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: