உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM مودی نے جرمنی میں کہا- روس اور یوکرین جنگ میں کوئی بھی ملک نہیں ہوسکتا ہے فاتح

    وزیر اعظم مودی نے جرمنی کے چانسلر اولاف شالز سے کئی موضوع پر بات کی۔

    وزیر اعظم مودی نے جرمنی کے چانسلر اولاف شالز سے کئی موضوع پر بات کی۔

    PM Modi Meet Olaf Scholz: وزیراعظم مودی کی جرمنی چانسلر اولاف شالز سے یہ پہلی ملاقات ہے، جنہوں نے دسمبر 2021 میں عہدہ سنبھالا ہے۔ اس سے قبل دونوں لیڈروں کی گزشتہ سال جی20 میٹنگ میں ملاقات ہوئی تھی، تب اولاف شالز وائس چانسلر اور وزیر خزانہ تھے۔

    • Share this:
      برلن: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو جرمنی میں کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جدوجہد میں کوئی بھی ملک فاتح نہیں ہوسکتی ہے۔ جنگ کو ختم کرنے کی اپیل کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان امن کی حمایت کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پیر کے روز جرمنی کے چانسلر اولاف شالز سے پیر کے روز ملاقات کی، جس میں دونوں لیڈران کے درمیان اسٹریٹجک، علاقائی اور عالمی ترقی پر تبادلہ خیال کی توقع ہے۔

      وزیر اعظم مودی یوروپ کے  تین ممالک کے سفر کے پہلے مرحلے میں پیر کے روز صبح جرمنی پہنچے۔ اپنے سفر کے دوران مودی ڈنمارک اور فرانس بھی جائیں گے۔ وزیر اعظم مودی کا یوروپ کا سفر یوکرین بحران کے درمیان ہو رہا ہے، جس کو لے کر روس کے خلاف تقریباً پورا یوروپ متحد ہے۔ برلن پہنچنے پر وزیر اعظم مودی نے چانسلر دفتر (چانسلری) کے صحن میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، جہاں وہ چانسلر اولاف شالز سے بات کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کیا، "ہندوستان - جرمنی تعاون کا فروغ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور چانسلر اولاف شالز نے برلن میں ملاقات کی‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

       

      وزیر اعظم نریندر مودی کی جرمنی چانسلر اولاف شالز سے یہ پہلی ملاقات ہے، جنہوں نے دسمبر 2021 میں عہدہ سنبھالا ہے۔ اس سے قبل دونوں لیڈران کی گزشتہ سال جی20 میٹنگ میں ملاقات ہوئی تھی، تب شالز وائس چانسلر اور وزیر خزانہ تھے۔ نریندر مودی اور اولاف شالز چھٹے بھارت-جرمنی بین حکومتی مذاکرات (آئی جی سی) پروگرام کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ آئی جی سی کی شروعات 2011 میں ہوئی تھی۔ یہ ایک عام دو سالہ نظام ہے، جو دونوں ممالک کی حکومتوں کو دوطرفہ امورکی ایک وسیع رینج پر ہم آہنگی کی منظوری دیتا ہے۔ اس پروگرام میں دونوں ممالک کے کئی وزیر بھی حصہ لیں گے۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔

      وزیر اعظم مودی کا پانچواں جرمن سفر

      وزیر اعظم مودی کا یہ جرمنی کا پانچواں سفر ہے۔ اس سے پہلے وہ اپریل 2018، جولائی 2017، مئی 2017 اور اپریل 2015 جرمنی گئے تھے۔ یوروپ کے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے وزیر اعظم مودی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ برلن کا ان کا سفر چانسلر اولاف شالز سے بات چیت کا موقع فراہم کرے گا، جن سے انہوں نے گزشتہ سال جی20 میں ملاقات کی تھی، تب وہ وائس چانسلر اور وزیر خزانہ تھے۔ انہوں نے کہا، ’ہم چھٹے ہندوستان-جرمنی بین حکومتی مشاورت (آئی جی سی) کی مشترکہ صدارت کریں گے، یہ ایک خصوصی پروگرام ہے، جو ہندوستان صرف جرمنی کے ساتھ کرتا ہے"۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: