ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

خواتین کےتحفظ کے لئےلاء اینڈ آرڈرکو مؤثرطریقے سے قائم کرے پولیس: وزیراعظم مودی

نریندرمودی نے پنےمیں منعقدہ پولیس ڈائرکٹرجنرلوں اورانسپکٹرجنرل آف پولیس کی 45 ویں کانفرنس میں اپنےاختتامی خطاب میں کہا کہ حکام کو پولیس کی شبیہ سدھارنے پرزوردینا چاہئے، جس سے کہ خواتین اوربچوں سمیت سماج کےتمام طبقات میں اعتماد کا احساس پیدا ہوسکے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 08, 2019 10:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خواتین کےتحفظ کے لئےلاء اینڈ آرڈرکو مؤثرطریقے سے قائم کرے پولیس: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نریندرمودی: فائل فوٹو

نئی دہلی:  ملک میں خواتین کے تحفظ پرچھڑی بحث کے درمیان وزراعظم نریندرمودی نے پولیس کےاعلی حکام سےایسا موثرکردارادا کرنےکےلئےکہا ہے، جس سے خواتین خود کو محفوظ محسوس کرسکیں۔ نریندرمودی نے پنےمیں منعقدہ پولیس ڈائرکٹرجنرلوں اورانسپکٹر جنرل آف پولیس کی 45 ویں کانفرنس میں اپنےاختتامی خطاب میں کہا کہ حکام کو پولیس کی شبیہ سدھارنے پرزوردینا چاہئے، جس سےکہ خواتین اوربچوں سمیت سماج کے تمام طبقات میں اعتماد کا احساس پیدا ہوسکے۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ پولیس کا کردارایسا ہونا چاہئے، جس سےکہ خواتین محفوظ محسوس کریں۔

وزیراعظم نےکہا کہ ٹکنالوجی نے ہمیں مؤثرہتھیاردیا ہے، جس سے پولیس فعال مثبت کردار ادا کرسکتی ہےاورعام آدمی سے جڑسکتی ہے۔ پالیسی منصوبہ بندی اورنفاذ کےسلسلہ میں اچھی معلومات دستیاب کرانےکے پلیٹ فارم کے طورپرکانفرنس کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اس کےایکشن نکات کے ٹھوس نتائج سامنے آنے چاہئیں۔ نریندرمودی نے پولیس محکموں کے سربراہان سے درخواست کی کہ اس کانفرنس سے نچلی سطح پراضلاع اورپولیس اسٹیشنوں تک ترغیب پہنچنی چاہئے۔ کئی پریزنٹیشن دیکھنےکے بعد وزیراعظم نے کہا کہ اعلی نظام کی ایک فہرست بناکراسے تمام ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام ریاستوں کے تھانوں میں نافذ کیا جانا چاہئے۔

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی پرزوردیتے ہوئےانہوں نےان ریاستوں کےڈائرکٹرجنرل آف پولیس سےدرخواست کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں اورپروگراموں کے موافق ماحول بنائیں۔ انہوں نےکہا کہ ایکٹ ایسٹ پالیسی کے پیش نظران ریاستوں کی ترقی اہم ہے۔ پولیس حکام کو ڈیوٹی کےدوران جس طرح کےاتارچڑھاؤکا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جب بھی شبہ کی صورتحال پیدا ہو انہیں سول سروس ایکزام میں شامل ہونے کےاپنے خیالات اورجذبہ کے بار ے میں سوچنا چاہئےاورغریب لوگوں کی فلاح و بہبود کو پیش نظر رکھ کرقوم کے مفاد میں کام جاری رکھنا چاہئے۔ ملک میں امن و قانون قائم رکھنے میں پولیس کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ان کے رشتہ داروں کے تعاون کوبھی یاد رکھنا چاہئے۔ وزیراعظم نےاس موقع پر بہتریں خدمات کے لئےانٹلی جنس بیوروکے حکام کوصدرکے پولیس میڈلوں سے بھی نوازا۔

First published: Dec 08, 2019 10:37 PM IST