உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہلدوانی میں PM مودی نے کہا : انہوں نے دونوں ہاتھوں سے اتراکھنڈ کو لوٹا، ہم ترقی لائے

    ہلدوانی میں PM مودی نے کہا : انہوں نے دونوں ہاتھوں سے اتراکھنڈ کو لوٹا، ہم ترقی لائے ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    ہلدوانی میں PM مودی نے کہا : انہوں نے دونوں ہاتھوں سے اتراکھنڈ کو لوٹا، ہم ترقی لائے ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے جمعرات کو اتراکھنڈ میں 17500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے چھ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور لکھواڑ پروجیکٹ سمیت 17 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔

    • Share this:
      ہلدوانی : وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi)  نے جمعرات کو اتراکھنڈ میں 17500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے چھ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور لکھواڑ پروجیکٹ سمیت 17 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ وزیر اعظم مودی نے جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ، ان میں سڑک توسیعی پروجیکٹس ، پتھوڑا گڑھ میں ایک پن بجلی پروجیکٹ اور نینی تال میں سیوریج نیٹ ورک شامل ہیں ۔ ان پروجیکٹوں کی کل لاگت 3400 کروڑ روپے ہے ۔ اس دوران ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پہلے پہاڑوں کو ترقی سے محروم رکھا گیا تھا ، ہم اتراکھنڈو کو ترقی کی دہائی بنائیں گے ۔

      وزیر اعظم مودی نے اتراکھنڈ کی پچھلی سرکاروں پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ویسے آج جب عوام ان لوگوں کی سچائی جان چکے ہیں تو ان لوگوں نے ایک نئی دکان کھول رکھی ہے ۔ وہ دکان افواہ پھیلانے کی ہے ۔ افواہ پھیلاو اور پھر اسی افواہ کو سچ مان کر دن رات چیختے رہو ۔ ریلی میں انہوں نے کہا کہ میرا سات سال کا ریکارڈ دیکھ لیجئے ۔ کھوج کھوج کر ایسی پرانی چیزوں کو ٹھیک کرنے میں ہی میرا وقت جارہا ہے ۔ اب میں کام کو ٹھیک کررہا ہوں ، آپ ان کو ٹھیک کیجئے ۔

      انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ اپنے قیام کے 20 سال پورے کرچکا ہے ۔ ان سالوں میں ایسے بھی سرکار چلانے والے دیکھے ہیں جو کہتے تھے خواہ اتراکھنڈ کو لوٹ لو ، میری سرکار بچا لو ۔ ان لوگوں نے دونوں ہاتھوں سے اتراکھنڈ کو لوٹا ، جنہیں اتراکھنڈ سے پیار ہو ، وہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

      انہوں نے کہا کہ ٹنک پور ریل لائن کو لے کر افواہ پھیلانے کی کوشش ہوئی ۔ ہم اتراکھنڈ میں آمد و رفت کو آسان بنا رہے ہیں ۔ ترقیاتی پروجیکٹوں کو چار دہائی تک لٹکایا گیا ۔ پہلے کی تکلیف اور محرومی کو اب سہولت اور ہم آہنگی تبدیل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے آپ کو بنیادی سہولیات سے محروم کیا ، ہم ہر طبقہ ، ہر علاقہ میں سو فیصد بنیادی سہولیات کو پہنچانے کیلئے دن رات ایک کررہے ہیں ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ترقیاتی پروجیکٹوں میں خلل ڈالنے کیلئے یہ ان لوگوں کا مستقل ٹریڈ مارک رہا ہے جو پہلے سرکار میں تھے ، آج سے شروع ہوا لکھواڑ پروجیکٹ کی وہی تاریخ ہے ، جس کے بارے میں پہلی مرتبہ 1976 میں سوچا گیا تھا ۔ آج 46 سال بعد ہماری سرکار نے اس کے کام کی بنیاد رکھی ہے ۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: