ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چین سے کشیدگی کےدرمیان لیہہ پہنچے وزیراعظم مودی، نیمو پوسٹ پرسیکورٹی حالات کو لےکرتبادلہ خیال

وزیر اعظم نریندر مودی کے سفر کے دوران چین آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے ان کے ساتھ ہیں۔ اس دورے پر وزیردفاع راجناتھ سنگھ وزیر اعظم مودی کے ساتھ نہیں ہیں۔

  • Share this:
چین سے کشیدگی کےدرمیان لیہہ پہنچے وزیراعظم مودی، نیمو پوسٹ پرسیکورٹی حالات کو لےکرتبادلہ خیال
چین سے کشیدگی کے درمیان لیہہ پہنچے وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: چین کے ساتھ سرحدی تعطل (India China Rift) اور چینی فوج کے ساتھ بات چیت کے درمیان وزیر اعظم نریندر مدی جمعہ کی صبح لیہہ لداخ (PM Narendra Modi In Ladakh) پہنچے۔ وزیر اعظم نے یہاں زمینی حالات کا جائزہ لیا اور نیمو پوسٹ کے بارے میں بھی اطلاع دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے سفر کے دوران چین آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے ان کے ساتھ ہیں۔ اس دورے پر وزیردفاع راجناتھ سنگھ وزیر اعظم مودی کے ساتھ نہیں ہیں۔ 15 جون کو لداخ میں ہوئے تشدد کے بعد سیکورٹی معاملوں کی کابینہ کمیٹی کے ایک رکن کا یہ پہلا سفر ہے، جہاں چینی فوجیوں کے ساتھ آمنے سامنے کی لڑائی میں 20 فوجی شہید ہوئے تھے۔


وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ذریعہ لیہہ کا سفر منسوخ کرنے کے کچھ ہی دن بعد وزیر اعظم لیہہ دورے پر گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس کا انتظار کر رہی تھی کہ چینی فوج کمانڈر سطح کی تین مرحلے کی بات چیت کے دوران کئے گئے وعدوں پر کھرا اترے گی یا نہیں۔ اس کے بعد ہی وزیر اعظم کا دورہ ہوگا۔

First published: Jul 03, 2020 10:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading