پریاگ راج سے آج PM نریندر مودی دیں گے خواتین کو بااختیار بنانے کا پیغام، 75 اضلاع کی پونے تین لاکھ خواتین ہوں گی شامل
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے اسے پوری طرح سے سرکاری پروگرام بتایا ہے، لیکن پھر بھی اسمبلی الیکشن سے پہلے اسے سیاست سے بھی جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔ وزیراعظم کے اس پروگرام کو کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ کے نعرے سے بھی جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے اسے پوری طرح سے سرکاری پروگرام بتایا ہے، لیکن پھر بھی اسمبلی الیکشن سے پہلے اسے سیاست سے بھی جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔ وزیراعظم کے اس پروگرام کو کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ کے نعرے سے بھی جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔
پریاگ راج: وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) منگل کو پریاگ راج (Prayagraj) کے دورے پر ہیں۔ قریب دو گھنٹے کے دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی خواتین کو بااختیار بنانے کی کانفرنس (Women Empowerment Conference) میں شامل ہوں گے۔ اس دوران وہ جہاں خواتین کو بااختیار بنانے کا پیغام دیںگے وہیں وہ کئی منصوبوں کے اہل امیدواوں کے اکاونٹ میں روپیے بھی ٹرانسفر کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے پروگرام میں ریاست کے سبھی 75 اضلاع سے قریب پونے تین لاکھ خواتین شامل ہوں گی۔ حالانکہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے اسے پوری طرح سے سرکاری پروگرام بتایا ہے، لیکن پھر بھی اسمبلی الیکشن سے پہلے اسے سیاست سے بھی جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔ وزیراعظم کے اس پروگرام کو کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ کے نعرے سے بھی جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔
تریوینی سال کے قریب واقع پریڈ میدان پر منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں قریب پونے تین لاکھ خواتین شامل ہوں گی۔ یوپی کے سبھی 75 اضلاع سے مجموعی طور پر 272468 خواتین کو بلایا گیا ہے۔ 826 بلاک اور 58189 گرام پنچایتوں سے خواتین بلائی گئی ہیں۔ اجتماعی بیت الخلا کیئر ٹیکر کا کام دیکھنے والی 50772 خواتین بھی س پروگرام میں موجود رہیں گی۔ گروپ سکھی کی 22210 خواتین، بینک سکھی کی 6179، بی سی یعنی بینک کرسپانڈنس سکھی کا کام کرنے والی 54715 خواتین،ل 8018 اور ٹیک ہوم راشن سے جڑی 4040 خواتین بلائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کنیا سومنگلا یوجنا کی 31600 فائدہ اٹھانے والی خواتین بھی آج اس پروگرام میں شامل ہوں گی۔ سیلف ہیلپ گروپ سے جڑی 79500 خواتین بھی پروگرام میں موجود رہیں گی۔ یہ ہے پورا پروگرام
پی ایم مودی دوپہر 12:45 بجے پریاگ راج ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دوپہر 1.05 پر پریڈ میدان میں واقع ہیلی پیڈ پہنچیں گے۔ 1.10 پر پروگرام کے مقام پر پہنچیں گے۔ 1.10 سے 1.15 تک پروگرام کے مقام پر لگائی گئی نمائش کا اففتاح کریں گے۔ دوپہر 1.15 پر اسٹیج پر آئیں گے۔ 1.17 سے 1.20 تک استقبال ہوگا۔ 1.20 سے 1.24 تک پروگرام پر بنائی گئی ٹیلی فلم دکھائی جائے گی۔ 1.24 سے 1.27 تک ریموٹ سے ایک لاکھ سیلف ہیلپ گروپ کے اکاونٹ میں 1000 کروڑ روپے کا فنڈ ٹرانسفر کریں گے۔ ساتھ ہی 202ٹیک ہوم راشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کی 101000 بیٹیوں کو کنیا سومنگلا یوجنا کی رقم ٹرانسفر کریں گے۔ 1.27 سے 1.50 منٹ تک سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی تقریر رہے گی۔ پی ایم مودی دوپہر 1.50 سے 2.20 تک اپنا خطاب کریں گے۔ دوپہر 2.23 پر پی ایم مودی ہیلی پیڈ کے لئے روانہ ہوں گے۔ دوپہر 2.28 پر ہیلی پیڈ سے ہیلی کاپٹر کے ذریع ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔ دوپہر 2.48 پر ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے سے نئی دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔