ابوظبہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کا UAE کے صدر نے کیا گرمجوشی سے استقبال
ابوظبہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کا UAE کے صدر نے کیا گرمجوشی سے استقبال
PM Modi in UAE : جی سیون چوٹی کانفرنس کے بعد منگل کو متحدہ عرب امارات پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی کا یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان نے ابوظہبی میں گرمجوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا ۔
ابو ظہبی : جی سیون چوٹی کانفرنس کے بعد منگل کو متحدہ عرب امارات پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی کا یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان نے ابوظہبی میں گرمجوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا ۔ وزیر اعظم مودی اور یو اے ای کے صدر نے ابو ظہبی میں ایک میٹنگ بھی کی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ابو ظہبی سے کہا کہ ایک بہت ہی خاص انداز میں شیخ محمد بن زائد اور شاہی کنبہ کے اراکین وزیر اعظم مودی سے ملنے اور بات چیت کرنے کیلئے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر آئے۔ تاکہ وزیرا عظم کو پورے راستے سے ہوکر شہر نہ جانا پڑے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی خلیجی ملک کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال کے بعد ذاتی طور پر تعزیت کا اظہار کرنے کیلئے اپنے مختصر دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں ۔ شیخ خلیفہ کا طویل علالت کے بعد 73 سال کی عمر میں 13 مئی کو انتقال ہوگیا تھا ۔
#WATCH | UAE President Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan warmly receives Prime Minister Narendra Modi in Abu Dhabi, UAE.
PM Modi will pay his condolences on the passing away of Sheikh Khalifa bin Zayed Al Nahyan, former UAE President & Abu Dhabi Ruler. pic.twitter.com/hbqkjWzJ5l
وزیر اعظم مودی نے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم سیاستداں اور دور اندیش لیڈر بتایا تھا، جن کی قیادت میں دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوئے ۔ ہندوستان نے شیخ خلیفہ کے انتقال کے بعد ایک دن کے سرکاری سوگ کا بھی اعلان کیا تھا ۔
وزیر اعظم مودی جرمنی میں جی سیون چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد یہاں پہنچے ۔ وزیر اعظم مودی نے جرمنی میں چوٹی کانفرنس کے دوران کئی عالمی رہنماوں سے ملاقات کی اور عالمی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مقصد سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔