ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی آج کریں گے AI RAISE 2020 کا افتتاح، ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی بھی رہیں گے موجود

Global AI Summit RAISE 2020: نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان نے جون میں آسٹریلیا، ریاستہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ، کناڈا، فرانس، جرمنی، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اے آئی کے ذمہ داران ترقی اور استعمال کے لئے’گلوبل پارٹنر شپ آن آرٹیفیشیل انٹلی جنس (جی پی اے آئی) نانے کے لئے ہاتھ ملایا تھا۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی آج کریں گے AI RAISE 2020 کا افتتاح، ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی بھی رہیں گے موجود
وزیر اعظم مودی آج کریں گے AI RAISE 2020 کا افتتاح، ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی بھی رہیں گے موجود

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) آج آرٹیفیشیل انٹلی جنس پر پانچ دن کے گلوبل ورچوئل سمٹ (Global AI Summit RAISE 2020) کا افتتاح کریں گے۔ رسپانسبل آرٹیفیشیل انٹلی جنس فار سوشل امپاورمنٹ یا RAISE 2020 کا انعقاد صنعت اور تعلیم کے پارٹنر شپ کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ اس سمٹ کا ہدف صحت، تعلیم اور زرعی میدان میں تبدیلی لانا ہے۔ سمٹ میں ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی (Mukesh Ambani) بھی موجود رہیں گے۔ سمٹ کا آغاز آج شام 7 بجے ہوگا۔


نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان نے جون میں آسٹریلیا، ریاستہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ، کناڈا، فرانس، جرمنی، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اے آئی کے ذمہ داران نے ترقی اور استعمال کے لئے’گلوبل پارٹنر شپ آن آرٹیفیشیل انٹلی جنس (جی پی اے آئی) بنانے کے لئے ہاتھ ملایا تھا۔ امیتابھ کانت نے کہا، ’ہمیں پورا یقین ہے کہ اے وائی زندگی کو بدلنے میں مددگار ہوگا۔ سوشل امپاورمنٹ کے لئے ہندوستان صحت، تعلیم، مالیات، کھیتی اور انتظامیہ میں اے آئی پر مبنی استعمال کو تیار کر رہا ہے۔ اپنے ڈیٹا اور انوویشن اسکل کے دم پر ہندوستان دنیا کی اے آئی لیب بن سکتا ہے۔


RAISE 2020 کے بارے میں اہم باتیں


وزیر اعظم نریندر مودی، ٹیلی کام اور آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد، نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) امیتابھ کانت، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی اور آئی بی ایم کے سی ای او اروند کرشنا کے ساتھ اہم خطاب کریں گے۔

RAISE 2020 کا انعقاد دیگر میدانوں میں صحت خدمات، زرعی، تعلیم اور اسمارٹ نقل وحرکت جیسے اہم علاقوں سوشل امپاورمنٹ، شمولیت اور تبدیلی کے لئے اے آئی کا استعمال کرنے کے لئے خیالات کے لئے اور نصاب کو پورا کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔

سمٹ کا مقصد عوامی بنیادی ڈھانچے میں اے آئی پر چرچا کی حوصلہ افزائی، سوشل امپاورمنٹ، شمولیت اور تبدیلی کو شامل کرنے کے لئے ذمہ دار اے آئی کی تعمیر کرنا ہے۔ اب تک ماہرین تعلیم 38,700 سے زیادہ شیئر ہولڈروں، 125 ممالک کے ریسرچ انڈسٹری اور حکومت کے نمائندوں نے سمٹ کے لئے رجسٹریشن کیا ہے۔ صنعت کے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہےکہ یہ سربراہی اجلاس 2035 تک ہندوستان کی معیشت میں 957 بلین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کردے گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 05, 2020 05:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading